محمدﷺ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ
اللّٰہ

Munajat al-Muhibbin – The Whispered Prayer of the Lovers

Munajat al-Muhibbin – The Whispered Prayer of the Lovers

مناجات المحبين

The Whispered Prayer of the Lovers

محبت کرنے والوں کی مناجات

The 9th Whispered Prayer of Imam Sajjad (as) from Sahifa al-Sajjadiyya

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
In the Name of Allah, the All-beneficent, the All-merciful

إِلٰهِي مَنْ ذَا ٱلَّذِي ذَاقَ حَلاوَةَ مَحَبَّتِكَ فَرَامَ مِنْكَ بَدَلاً، وَمَنْ ذَا ٱلَّذِي أَنِسَ بِقُرْبِكَ فَٱبْتَغَىٰ عَنْكَ حِوَلاً

میرے معبود کون ہے جو تیری صحبت کی شیرینی کامزہ چکھے اور پھر اس میں تبدیلی کی خواہش کرے اور کون ہے جو تیری نزدیکی سے مانوس ہو اور پھر اس سے دوری چاہے
My God, who can have tasted the sweetness of Your love, then wanted another in place of You? Who can have become intimate with Your nearness, then sought removal from You?

إِلٰهِي فَٱجْعَلْنَا مِمَّنِ ٱصْطَفَيْتَهُ لِقُرْبِكَ وَوِلايَتِكَ، وَأَخْلَصْتَهُ لِوُدِّكَ وَمَحَبَّتِكَ، وَشَوَّقْتَهُ إِلَىٰ لِقَائِكَ، وَرَضَّيْتَهُ بِقَضَائِكَ

میرے معبود مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کو تو نے قرب و دوستی کے لیے پسند فرمایا اور جن کے لیے اپنی چاہت اور محبت کو خالص کیا ہے، جنہیں اپنی ملاقات کا شوق دلایا ہے اور جن کو اپنی قضا پر راضی کیا
My God, place us with him whom You have chosen for Your nearness and Your friendship, purified through Your affection and Your love, given yearning for the meeting with You, and made pleased with Your decree,

وَمَنَحْتَهُ بِٱلنَّظَرِ إِلَىٰ وَجْهِكَ، وَحَبَوْتَهُ بِرِضَاكَ، وَأَعَذْتَهُ مِنْ هَجْرِكَ وَقِلاكَ، وَبَوَّأْتَهُ مَقْعَدَ ٱلصِّدْقِ فِي جِوَارِكَ

اور اپنی ذات کا نظارہ کرنے کا شرف بخشا ہے، جنہیں اپنی رضا سے نوازا ہے، خود سے دوری اور علیحدگی سے پناہ میں رکھا ہے اور اپنی خوشنودی کے مقام کے قریب رکھا ہے
granted gazing upon thy face, shown the favor of Your good pleasure, given refuge from separation from You and Your loathing, and settled in a sure sitting place in Your neighborhood,

وَخَصَصْتَهُ بِمَعْرِفَتِكَ، وَأَهَّلْتَهُ لِعِبَادَتِكَ، وَهَيَّمْتَ قَلْبَهُ لإِرَادَتِكَ، وَٱجْتَبَيْتَهُ لِمُشَاهَدَتِكَ

اور انہیں اپنی معرفت کے لیے خاص کیا، اپنی عبادت کا اہل بنایا، ان کے دلوں میں اپنی ارادت پیدا کی اور ان کو اپنے جلووں کے مشاہدے کے لیے چن لیا
singled out for true knowledge of You, made worthy for worship of You, whose heart You have captivated with Your will, and whom You have picked for contemplating You,

وَأَخْلَيْتَ وَجْهَهُ لَكَ، وَفَرَّغْتَ فُؤَادَهُ لِحُبِّكَ، وَرَغَّبْتَهُ فِيمَا عِنْدَكَ، وَأَلْهَمْتَهُ ذِكْرَكَ، وَأَوْزَعْتَهُ شُكْرَكَ

ان کے چہروں کو اپنے حضور جھکایا، ان کے دلوں کو اپنی محبت کیلئے فارغ کیا اور جو کچھ تیرے پاس ہے اس کی چاہت دی، انہیں اپنا ذکر تعلیم کیا اور ان کو اپنے شکر کی توفیق دی
whose look You have made empty for You, whose breast You have freed for Your love, whom You have made desirous of what is with You, inspired with Your remembrance, and allotted thanksgiving to You,

وَشَغَلْتَهُ بِطَاعَتِكَ، وَصَيَّرْتَهُ مِنْ صَالِحِي بَرِيَّتِكَ، وَٱخْتَرْتَهُ لِمُنَاجَاتِكَ، وَقَطَعْتَ عَنْهُ كُلَّ شَيْءٍ يَقْطَعُهُ عَنْكَ

اور اپنی اطاعت میں مشغول کیا، انہیں اپنی نیک مخلوق میں سے قرار دیا اور انہیں اپنی مناجات کے لیے چنا اور تو نے ان سے وہ تمام چیزیں الگ کر دیں جو انہیں تجھ سے جدا کر سکتی تھیں
occupied with obeying You, turned into one of Your righteous creatures, chosen for whispered prayer to You, and from whom You have cut off all things which cut him off from You!

اَللَّهُمَّ ٱجْعَلْنَا مِمَّنْ دَأْبُهُمُ ٱلاِرْتِيَاحُ إِلَيْكَ وَٱلْحَنِينُ، وَدَهْرُهُمُ ٱلزَّفْرَةُ وَٱلأَنِينُ

اے معبود ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو تیری بارگاہ کا شوق و خوشدلی رکھتے ہیں جن کی زندگی آہ و زاری سے عبارت ہے
O Allah, place us among those whose habit is rejoicing in You and yearning for You, whose time is spent in sighing and moaning!

جِبَاهُهُمْ سَاجِدَةٌ لِعَظَمَتِكَ، وَعُيُونُهُمْ سَاهِرَةٌ فِي خِدْمَتِكَ، وَدُمُوعُهُمْ سَائِلَةٌ مِنْ خَشْيَتِكَ

ان کی پیشانیاں تیری بڑائی کے آگے جھکی ہوئی ہیں، ان کی آنکھیں تیرے حضور بیدار رہتی ہیں اور تیرے خوف میں ان کے آنسو رواں ہیں
Their foreheads are bowed down before Your mightiness, their eyes wakeful in Your service, and their tears flowing in dread of You,

وَقُلُوبُهُمْ مُتَعَلِّقَةٌ بِمَحَبَّتِكَ، وَأَفْئِدَتُهُمْ مُنْخَلِعَةٌ مِنْ مَهَابَتِكَ

ان کے دل تیری محبت میں لگے بندھے ہیں اور ان کے باطن تیرے رعب سے پگھلے ہوئے ہیں
their hearts fixed upon Your love, and their cores shaken with awe of You.

يَا مَنْ أَنْوَارُ قُدْسِهِ لأَبْصَارِ مُحِبِّيهِ رَائِقَةٌ، وَسُبُحَاتُ وَجْهِهِ لِقُلُوبِ عَارِفِيهِ شَائِقَةٌ

اے وہ جس کی پاکیزگی کے انوار محبوں کو بھلے لگتے ہیں اور اس کی ذات کے جلوے عارفوں کے دلوں کو کھولنے والے ہیں
O He the lights of whose holiness induce wonder in the eyes of His lovers, and the glories of whose face arouse the longing of the hearts of His knowers!

يَا مُنَىٰ قُلُوبِ ٱلْمُشْتَاقِينَ، وَيَا غَايَةَ آمَالِ ٱلْمُحِبِّينَ

اے شوق رکھنے والے دلوں کی آرزو، اے محبوں کے ارمانوں کی انتہا
O Furthest Wish of the hearts of the yearners! O Utmost Limit of the hopes of the lovers!

أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبَّ كُلِّ عَمَلٍ يُوصِلُنِي إِلىٰ قُرْبِكَ

میں تجھ سے تیری محبت اور تجھ سے محبت کرنے والوں کی محبت مانگتا ہوں اور ہر اس عمل کی محبت جو مجھے تیرے نزدیک کرنے والا ہے
I ask from You love for You, love for those who love You, and love for every work which will join me to Your nearness,

وَأَنْ تَجْعَلَكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا سِوَاكَ، وَأَنْ تَجْعَلَ حُبِّي إِيَّاكَ قَائِداً إِلَىٰ رِضْوَانِكَ، وَشَوْقِي إِلَيْكَ ذَائِداً عَنْ عِصْيَانِكَ

میں چاہتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ اپنی ذات کو میرا محبوب بنا اور یہ کہ میں تجھ سے جو محبت کرتا ہوں اسے میرے لیے دخول جنت کا ذریعہ بنا اور تیرے لیے میرا جو شوق ہے اسے نافرمانیوں سے مانع بنا
and that You make Yourself more beloved to me than anything other than You and make my love for You lead to Your good pleasure, and my yearning for You protect against disobeying You!

وَٱمْنُنْ بِٱلنَّظَرِ إِلَيْكَ عَلَيَّ، وَٱنْظُرْ بِعَيْنِ ٱلْوُدِّ وَٱلْعَطْفِ إِلَيَّ، وَلاَ تَصْرِفْ عَنِّي وَجْهَكَ

اور اپنی نظر عنایت کر کے مجھ پر احسان فرما، مجھ کو نرمی اور محبت کی نظروں سے دیکھ اور مجھ سے اپنی توجہ نہ ہٹا
Oblige me by allowing me to gaze upon You, gaze upon me with the eye of affection and tenderness, and turn not Your face away from me,

وَٱجْعَلْنِي مِنْ أَهْلِ ٱلإِسْعَادِ وَٱلْحُظْوَةِ عِنْدَكَ، يَا مُجِيبُ يَا أَرْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ

مجھے اپنے نزدیک اہل سعادت اور بہرہ مندوں میں قرار دے، اے دعا قبول کرنے والے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
and make me one of the people of happiness with You and favored position! O Responder, O Most Merciful of the merciful!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی دعا و حدیث
Daily Supplication & Hadith