محمدﷺ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ
اللّٰہ

Munajat al-Raghibin – The Whispered Prayer of the Beseechers

Munajat al-Raghibin – The Whispered Prayer of the Beseechers

مناجات الراغبين

The Whispered Prayer of the Beseechers

شائقین کی مناجات

The 5th Whispered Prayer of Imam Sajjad (as) from Sahifa al-Sajjadiyya

إِلٰهِي إِنْ كَانَ قَلَّ زَادِي فِي الْمَسِيرِ إِلَيْكَ، فَلَقَدْ حَسُنَ ظَنِّي بِالتَّوَكُّلِ عَلَيْكَ

میرے معبود اگرچہ تیری راہ میں سفر کیلئے میرا زاد راہ کم ہے تو پھربھی مجھے جوتجھ پر بھروسہ ہے اسکے باعث میں پر امید ہوں
My God, though my stores for travelling to Thee are few, my confidence in Thee has given me a good opinion.

وَإِنْ كَانَ جُرْمِي قَدْ أَخَافَنِي مِنْ عُقُوبَتِكَ، فَإِنَّ رَجَائِي قَدْ أَشْعَرَنِي بِالْأَمْنِ مِنْ نِقْمَتِكَ

اور اگرچہ میرا جرم مجھے تیری طرف کی سزا سے خوف دلاتا ہے تا ہم تجھ سے میری امید مجھے تیرے انتقام سے بچ جانے کی نوید دیتی ہے
Though my sin has made me fear Thy punishment, my hope has let me feel secure from Thy vengeance.

وَإِنْ كَانَ ذَنْبِي قَدْ عَرَّضَنِي لِعِقَابِكَ، فَقَدْ آذَنَنِي حُسْنُ ثِقَتِي بِثَوَابِكَ

اور اگرچہ میرا گناہ مجھے تیری طرف کے عذاب کے سامنے لے آیا ہے لیکن تجھ پر میرا اعتماد تیرے ثواب سے آگاہ کرتا ہے
Though my misdeed has exposed me to Thy penalty, my excellent trust has apprised me of Thy reward.

وَإِنْ أَنَامَتْنِي الْغَفْلَةُ عَنِ الِاسْتِعْدَادِ لِلِقَائِكَ، فَقَدْ نَبَّهَتْنِي الْمَعْرِفَةُ بِكَرَمِكَ وَآلَائِكَ

اگرچہ غفلت نے مجھے تیری ملاقات کے لائق نہیں رہنے دیا لیکن تیری نوازش اور تیری نعمتوں سے واقفیت نے مجھے بیدار کردیا ہے
Though heedlessness has put to sleep my readiness to meet Thee, knowledge has awakened me to Thy generosity and boons.

وَإِنْ أَوْحَشَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَرْطُ الْعِصْيَانِ وَالطُّغْيَانِ فَقَدْ آنَسَنِي بُشْرَى الْغُفْرَانِ وَالرِّضْوَانِ

اور اگرچہ میرے اور تیرے درمیان میرے گناہوں اور سرکشیوں نے دوری پیدا کردی ہے تب بھی تیری بخشش اور مہربانی کی خوشخبری نے مجھے تجھ سے مانوس کردیا ہے
Though excessive disobedience and rebellion have estranged me from Thee, the glad tidings of forgiveness and good pleasure have made me feel intimate with Thee.

أَسْأَلُكَ بِسُبُحَاتِ وَجْهِكَ وَبِأَنْوَارِ قُدْسِكَ وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ بِعَوَاطِفِ رَحْمَتِكَ، وَلَطَائِفِ بِرِّكَ

میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ذات کی پاکیزگیوں اور تیرے انوار کی روشنیوں کے واسطے سے اورتیرے حضور زاری کرتا ہوں تیری رحمت کی نرمیوں احسان کی لطافتوں کے واسطے
I ask Thee by the splendours of Thy face and the lights of Thy holiness, and I implore Thee by the tenderness of Thy mercy and the gentleness of Thy goodness,

أَنْ تُحَقِّقَ ظَنِّي بِمَا أُؤَمِّلُهُ مِنْ جَزِيلِ إِكْرَامِكَ، وَجَمِيلِ إِنْعَامِكَ، فِي الْقُرْبَىٰ مِنْكَ وَالزُّلْفَىٰ لَدَيْكَ، وَالتَّمَتُّعِ بِالنَّظَرِ إِلَيْكَ

کہ میرے خیال کو جمادے اس پر جس کی آرزو کرتا ہوں تیرے بڑے بڑے احسانوں اور پسندیدہ انعاموں میں سے کہ میں تیرے قریب ہوجاؤں اور تیرے نزدیک ہوجاؤں اور تیرے آستاں پر نظر ڈالوں
to verify my opinion in expecting Thy great generosity and Thy beautiful favour, through nearness to Thee, proximity with Thee, and enjoyment of gazing upon Thee!

وَهَا أَنَا مُتَعَرِّضٌ لِنَفَحَاتِ رَوْحِكَ وَعَطْفِكَ، وَمُنْتَجِعٌ غَيْثَ جُوْدِكَ وَلُطْفِكَ، فَارٌّ مِنْ سَخَطِكَ إِلَىٰ رِضَاكَ، هَارِبٌ مِنْكَ إِلَيْكَ

اور ہاں اب میں تیرے نسیم راحت کے انوار اور تیری مہربانی کا طالب ہوں اور تیری بخشائش اور لطف کے مینہ کا طلب گار ہوں میں تیری ناراضی سے تیری رضا کی طرف دوڑنے والا ہوں تجھ سے بھاگ کر تیری درگاہ میں
Here am I, addressing myself to the breezes of Thy freshness and tenderness, having recourse to the rain of Thy generosity and gentleness, fleeing from Thy displeasure to Thy good pleasure and from Thee to Thee,

رَاجٍ أَحْسَنَ مَا لَدَيْكَ، مُعَوِّلٌ عَلَىٰ مَوَاهِبِكَ، مُفْتَقِرٌ إِلَىٰ رِعَايَتِكَ

امید لگائے ہوں اس چیز کی جو تیرے ہاں بہتر ہے مجھے تیری عطاؤں پر اعتمادہے اور میں تیری رعایت کا محتاج ہوں
hoping for the best of what is with Thee, relying upon Thy gifts, utterly poor toward Thy guarding!

إِلٰهِي مَا بَدَأْتَ بِهِ مِنْ فَضْلِكَ فَتَمِّمْهُ، وَمَا وَهَبْتَ لِي مِنْ كَرَمِكَ فَلَا تَسْلُبْهُ، وَمَا سَتَرْتَهُ عَلَيَّ بِحِلْمِكَ فَلَا تَهْتِكْهُ، وَمَا عَلِمْتَهُ مِنْ قَبِيحِ فِعْلِي فَاغْفِرْهُ

میرے معبود تو نے جس مہربانی کا آغاز کیا ہے اسے پورا فرما اور تو نے جس نوازش سے جو کچھ مجھے عطا فرمایا ہے اسے نہ چھین اور اپنی ملائمت سے جو پردہ پوشی کی ہے وہ فاش نہ کر میرے جن برے کاموں کاتجھے علم ہے انکی معافی دے
My God, Thy bounty which Thou hast begun – complete it! Thy generosity which Thou hast given me – strip it not away! Thy cover over me through Thy clemency – tear it not away! My ugly acts which Thou hast come to know – forgive them!

إِلٰهِي اسْتَشْفَعْتُ بِكَ إِلَيْكَ، وَاسْتَجَرْتُ بِكَ مِنْكَ، أَتَيْتُكَ طَامِعاً فِي إِحْسَانِكَ، رَاغِباً فِي امْتِنَانِكَ

میرے معبود میں تیرے سامنے تجھی سے شفاعت کراتا ہوں اور تجھ سے تیری ہی ذات کی پناہ لیتا ہوں میں تیرے احسان کی خواہش میں تیرے پاس آیاہوں تیری بخشش کی رغبت رکھتا ہوں
My God, I seek intercession from Thee with Thee, and I seek sanctuary in Thee from Thee! I have come to Thee wanting Thy beneficence, desiring Thy kindness,

مُسْتَسْقِياً وَابِلَ طَوْلِكَ، مُسْتَمْطِراً غَمَامَ فَضْلِكَ، طَالِباً مَرْضَاتَكَ، قَاصِداً جَنَابَبَكَ، وَارِداً شَرِيعَةَ رِفْدِكَ

میں تیرے فضل کے بادلوں سے تیری سخاوت کی بارش کا طلبگار ہوں تیری رضاؤں کا طالب، تیری طرف قدم بڑھانے والا ہوں تیری قبولیت کے گھاٹ پر آیا ہوں
seeking to drink from the downpour of Thy graciousness, requesting the rain of Thy bounty, wanting Thy good pleasure, heading for Thy side, arriving at the watering-place of Thy support,

مُلْتَمِساً سَنِيَّ الْخَيْرَاتِ مِنْ عِنْدِكَ، وَافِداً إِلَىٰ حَضْرَةِ جَمَالِكَ، مُرِيداً وَجْهَكَ، طَارِقاً بَابَكَ، مُسْتَكِيناً لِعَظَمَتِكَ وَجَلَالِكَ

تجھ سے روشن بھلائیاں مانگنے کو حاضر ہوا ہوں تیرے حضور جمال میں تیری ذات کی خاطر پیش ہؤا ہوں تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں تیری بڑائی و بزرگی کے سامنے عاجز ہوں
seeking the best of good things from Thy presence, approaching the presence of Thy beauty, wanting Thy face, knocking at Thy door, abasing myself before Thy mightiness and majesty!

فَافْعَلْ بِي مَا أَنْتَ أَهْلُهُ مِنَ الْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ، وَلَا تَفْعَلْ بِي مَا أَنَا أَهْلُهُ مِنَ الْعَذَابِ وَالنِّقْمَةِ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ

پس میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیرے لائق ہے وہ بخشش و مہربانی ہے اور مجھ سے وہ نہ کر جس کا میں اہل ہوں جو عذاب اور گناہوں کی سزا ہے تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
So act toward me with the forgiveness and mercy of which Thou art worthy! Act not toward me with the chastisement and vengeance of which I am worthy! By Thy mercy, O Most Merciful of the merciful!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karbala: An Inspiration of Life

The month in which Imam Hussain (as) – the grandson of the holy Prophet (pbuh) was brutally martyred along with his family members on the 10th day of Moharram – Ashura.

Read More »
آج کی دعا و حدیث
Daily Supplication & Hadith