بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
In the Name of Allah, the All-beneficent, the All-merciful
إِلٰهِي إِلَيْكَ أَشْكُو نَفْساً بِٱلسُّوءِ أَمَّارَةً وَإِلَىٰ ٱلْخَطِيئَةِ مُبَادِرَةً وَبِمَعَاصِيكَ مُولَعَةً وَلِسَخَطِكَ مُتَعَرِّضَةً
اے معبود میں تجھ سے اپنے نفس کی شکایت کرتا ہوں جو برائی پر اکسانے والا اور خطا کی طرف بڑھنے والا ہے، وہ تیری نافرمانی کا شائق اور تیری ناراضی سے ٹکر لیتا ہے
My God, to You I complain of a soul commanding to evil, rushing to offenses, eager to disobey You, and exposing itself to Your anger.
تَسْلُكُ بِي مَسَالِكَ ٱلْمَهَالِكِ وَتَجْعَلُنِي عِنْدَكَ أَهْوَنَ هَالِكٍ كَثيرَةَ ٱلْعِلَلِ طَوِيلَةَ ٱلأَمَلِ
وہ مجھے تباہی کی راہوں پر لے جاتا ہے اور اس نے مجھے تیرے سامنے ذلیل اور تباہ حال بنا دیا ہے، یہ بڑا بہانہ ساز اور لمبی امیدوں والا ہے
It takes me on the roads of disasters, it makes me the easiest of perishing ones before You; many its pretexts, drawn out its expectations;
إِنْ مَسَّهَا ٱلشَّرُّ تَجْزَعْ وَإِنْ مَسَّهَا ٱلْخَيْرُ تَمْنَعْ مَيَّالَةً إِلَىٰ ٱللَّعِبِ وَٱللَّهْوِ مَمْلُوءَةً بِٱلْغَفْلَةِ وَٱلسَّهْوِ
اگر اسے تکلیف ہو تو چِلّاتا ہے اور اگر آرام پہنچے تو چپ رہتا ہے، وہ کھیل تماشے کی طرف زیادہ مائل اور غفلت اور بھول چوک سے بھرا پڑا ہے
when evil touches it, it is anxious, when good touches it, grudging; inclining to sport and diversion, full of heedlessness and inattention,
تُسْرِعُ بِي إِلَىٰ ٱلْحَوْبَةِ وَتُسَوِّفُنِي بِٱلتَّوْبَةِ
مجھے تیزی سے گناہ کی طرف لے جاتا یے اور توبہ کرنے میں تاخیر کرتا ہے
it hurries me to misdeeds and makes me delay repentance.
إِلٰهِي أَشْكُو إِلَيْكَ عَدُوّاً يُضِلُّنِي وَشَيْطَاناً يُغْوينِي قَدْ مَلأَ بِٱلْوَسْوَاسِ صَدْرِي وَأَحَاطَتْ هَوَاجِسُهُ بِقَلْبِي
میرے معبود میں تجھ سے شکایت کرتا ہوں اس دشمن کی جو گمراہ کرتا ہے اور شیطان کی جو بہکاتا ہے، اس نے میرے سینے کو برے خیالوں سے بھر دیا اور اس کی خواہشوں نے میرے دل کو گھیر لیا ہے
My God, I complain to You of an enemy who misguides me and a devil who leads me astray. He has filled my breast with tempting thoughts, and his suggestions have encompassed my heart.
يُعَاضِدُ لِيَ ٱلْهَوَىٰ وَيُزَيِّنُ لِي حُبَّ ٱلدُّنْيَا وَيَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ ٱلطَّاعَةِ وَٱلزُّلْفَىٰ
بری خواہشوں میں مدد کرتا ہے اور دنیاکی محبت کو اچھا بنا کر دکھاتا ہے، وہ میرے اور تیری بندگی اور قرب کے درمیان حائل ہو گیا ہے
He supports caprice against me, embellishes for me the love of this world, and separates me from obedience and proximity!
إِلٰهِي إِلَيْكَ أَشْكُو قَلْباً قَاسِياً مَعَ ٱلْوَسْوَاسِ مُتَقَلِّباً وَبِٱلرَّيْنِ وَٱلطَّبْعِ مُتَلَبِّساً
اے معبود میں تجھ سے دل کی سختی کی شکایت کرتا ہوں اور مسلسل وسواسوں کی شکایت کرتا ہوں، جو رنگ و تیرگی سے آلودہ ہے
My God, to You I complain of a heart that is hard, turned this way and that by tempting thoughts, clothed in rust and the seal,
وَعَيْناً عَنِ ٱلْبُكَاءِ مِنْ خَوْفِكَ جَامِدَةً وَإِلَىٰ مَا تَسُرُّهَا طَامِحَةً
اس آنکھ کی شکایت کرتا ہوں جو تیرے خوف میں گریہ نہیں کرتی اور جو چیز اچھی لگے اس سے خوش ہے
and of an eye too indifferent to weep in fear of You and eagerly seeking that which gladdens it!
إِلٰهِي لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِقُدْرَتِكَ وَلاَ نَجَاةَ لِي مِنْ مَكَارِهِ ٱلدُّنْيَا إِلاَّ بِعِصْمَتِكَ
اے معبود نہیں میری حرکت اور نہیں طاقت مگر جو تیری قدرت سے ملتی ہے، میں بچ نہیں سکتا دنیا کی برائیوں سے مگر صرف تیری نگہداشت سے
My God, there is no force and no strength except in Your power, and no deliverance for me from the detested things of this world save through Your preservation.
فَأَسْأَلُكَ بِبَلاغَةِ حِكْمَتِكَ وَنَفَاذِ مَشِيَّتِكَ أَنْ لاَ تَجْعَلْنِي لِغَيْرِ جُودِكَ مُتَعَرِّضاً وَلاَ تُصَيِّرْنِي لِلْفِتَنِ غَرَضاً
پس تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری گہری حکمت اور تیری پوری ہونے والی مرضی کے واسطے سے کہ مجھے اپنی بخشش کے سوا کسی طرف نہ جانے دے اور مجھے فتنوں کا ہدف نہ بننے دے
So I ask You by Your far-reaching wisdom and Your penetrating will not to let me expose myself to other than Your munificence and not to turn me into a target for trials!
وَكُنْ لِي عَلَىٰ ٱلأَعْدَاءِ نَاصِراً وَعَلَىٰ ٱلْمَخَازِي وَٱلْعُيُوبِ سَاتِراً وَمِنَ ٱلْبَلايَا وَاقِياً وَعَنِ ٱلْمَعَاصِي عَاصِماً بِرَأْفَتِكَ وَرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ
اور دشمنوں کے مقابل میرا مددگار بن، میرے عیبوں اور رسوائیوں کی پردہ پوشی فرما، مجھ سے مصیبتیں دور کر اور گناہوں سے بچائے رکھ، اپنی رحمت و نوازش سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
Be for me a helper against enemies, a coverer of shameful things and faults, a protector against afflictions, a preserver against acts of disobedience! By Your clemency and mercy, O Most Merciful of the merciful!