اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَھْلَ بَیْتِ النُّبُوَّةِ وَمَوْضِعَ الرِّسالَةِ وَمُخْتَلَفَ الْمَلائِکَةِ وَمَھْبِطَ الْوَحْیِ
آپ پر سلام ہو اے خاندان نبوت اے پیغام الہی کے آنے کی جگہ اور ملائکہ کے آنے جانے کے مقام وحی نازل ہونے کی جگہ
Peace be upon you, O Household of Prophethood, location of the Divine mission, frequently visited by the angels, destination of the Divine revelation,
وَمَعْدِنَ الرَّحْمَةِ وَخُزَّانَ الْعِلْمِ وَمُنْتَھَی الْحِلْمِ وَٲُصُولَ الْکَرَمِ وَقادَةَ الْاَُمَمِ وَ أَوْلِیاءَ النِّعَمِ
رحمت کے مرکز علوم کے خزینہ دار حد درجہ کے بردباراور بزرگواری کے حامل ہیں آپ قوموں کے پیشوا ،نعمتوں کے بانٹنے والے
core of mercy, hoarders of knowledge, ultimate degree of forbearance, origins of generosity, leaders of all nations, sustainers of bounties,
وَعَناصِرَ الْاَبْرارِ وَ دَعائِمَ الْاَخْیارِ وَساسَةَ الْعِبادِ وَ أَرْکانَ الْبِلادِ وَ أَبْوابَ الْاِیمانِ وَ ٲُمَناءَ الرَّحْمنِ
سرمایۂ نیکو کاران، پارساؤں کے ستون، بندوں کے لیے تدبیر کار، آبادیوں کے سردار، ایمان و اسلام کے دروازے،اور خدا کے امانتدار ہیں
foundations of the dutiful, pillars of the upright, maintainers of the servants (of Allah), props of the lands, doors to true faith, trustees of the All-beneficent (Allah),
وَ سُلالَةَ النَّبِیِّینَ وَ صَفْوَةَ الْمُرْسَلِینَ وَ عِتْرَةَ خِیَرَةِ رَبِّ الْعالَمِینَ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
اور آپ نبیوں کی نسل و اولاد رسولوں کے پسندیدہ اور جہانوں کے رب کے پسند شد گان کی اولاد ہیں آپ(ع) پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
descendants of the Prophets, choice of the Messengers, and offspring of the select of the Lord of the worlds. Allah’s mercy and blessings, too, be upon you (all).
اَلسَّلَامُ عَلَی أَئِمَّةِ الْھُدَیٰ وَمَصابِیحِ الدُّجَیٰ وَأَعْلامِ التُّقَیٰ وَذَوِی النُّھَیٰ وَٲُولِی الْحِجَیٰ
آپ(ع) پر سلام جو ہدایت دینے والے امام(ع) ہیں تاریکیوں کے چراغ ہیں پرہیز گاری کے نشان صاحبان عقل و خرد اورمالکان دانش ہیں آپ،
Peace be upon the directors of right guidance, the lanterns in darkness, the patterns of piety, the owners of understanding, the endued with thought,
وَکَھْفِ الْوَرَیٰ وَوَرَثَةِ الْاَنْبِیاءِ وَالْمَثَلِ الْاَعْلَیٰ وَالدَّعْوَةِ الْحُسْنَیٰ وَحُجَّجِ اللهِ عَلَی أَھْلِ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ وَالْاُولَی وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
لوگوں کی پناہ گاہ نبیوں کے وارث بلندترین نمونہ عمل اور بہترین دعوت دینے والے ہیں آپ دنیا والوں پر خدا کی حجتیں ہیں آغاز و انجام میں آپ(ع) پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
the havens for the peoples, the inheritors of the Prophets, the perfect specimen, the most excellent call, and the arguments of Allah against the inhabitants of the world, the Hereafter, and the former world. Allah’s mercy and blessings, too, be upon you (all).
اَلسَّلَامُ عَلَی مَحالِّ مَعْرِفَةِ اللهِ وَمَساکِنِ بَرَکَةِ اللهِ وَ مَعَادِنِ حِکْمَةِ اللهِ وَ حَفَظَةِ سِرِّ اللهِ وَحَمَلَةِ کِتابِ اللهِ
سلام ہو خد اکی معرفت کے ذریعوں پر جو خدا کی برکت کے مقام اور خدا کی حکمت کی کانیں ہیں خدا کے رازوں کے نگہبان خدا کی کتاب کے حامل
Peace be upon the exponents of the recognition of Allah, the centers of Allah’s blessing, the essence of Allah’s wisdom, the keepers of Allah’s secrets, the bearers of Allah’s Book,
وَأَوْصِیاءِ نَبِیِّ اللهِ وَذُرِّیَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وآلِہِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
خدا کے آخری نبیؐ کے جانشین اور خدا کے رسول(ص) کی اولاد ہیں خدا ان پر اور ان کی آل(ع) پر درود بھیجے اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
the successors of Allah’s Prophet, and the progeny of Allah’s Messenger, may Allah send blessings upon him and his Household. Allah’s mercy and blessings, too, be upon them.
اَلسَّلَامُ عَلَی الدُّعاةِ إلَی اللهِ وَالْاَدِلاّءِ عَلَی مَرْضاةِ اللهِ وَالْمُسْتَقِرِّینَ فِی أَمْرِ اللهِ وَالتَّامِّینَ فِی مَحَبَّةِ اللهِ
سلام ہو خدا کی طرف بلانے والوں پر اور خدا کی رضاؤں سے آگاہ کرنے والوں پر جو خدا کے معاملے میں ایستادہ خدا کی محبت میں سب سے کامل
Peace be upon the callers to Allah, the leaders to Allah’s pleasure, the abiders by Allah’s decree, the perfect in love for Allah,
وَالْمُخْلِصِینَ فِی تَوْحِیدِ اللهِ وَالْمُظْھِرِینَ لِأَمْرِ اللّٰهِ وَنَهْيِهِ وَعِبادِهِ الْمُکْرَمِینَ
اور خدا کی توحید کے عقیدے میں کھرے ہیں وہ خدا کے امرونہی کو بیان کرنے والے اور اس کے گرامی قدر بندے ہیں
the sincere in professing Allah’s Oneness, the manifesters of Allah’s orders and prohibitions, and Allah’s honored bondmen
الَّذِینَ لاَ یَسْبِقُونَہُ بِالْقَوْلِ وَھُمْ بأَمْرِہِ یَعْمَلُونَ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
کہ جو اسکے آگے بولنے میں پہل نہیں کرتے اور اسکے حکم پر عمل کرتے ہیں ان پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں
who speak not until He has spoken and act by His command. Allah’s mercy and blessings, too, be upon them.
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَئِمَّةِ الدُّعاةِ و َالْقادَةِ الْھُداةِ وَ السَّادَةِ الْوُلاةِ وَالذَّادَةِ الْحُماةِ وَأَھْلِ الذِّکْرِ
سلام ہو ان پر جو دعوت دینے والے امام ہیں ہدایت دینے والے راہنما صاحب ولایت سردار حمایت کرنے والے نگہدار ذکر الہی کرنے والے
Peace be upon the Imams, the heralds, the leaders, the guides, the masters, the rulers, the defenders, the protectors, the people of the Remembrance (the Qur’an),
وَٲُولِی الْاَمْرِ وَبَقِیَّةِ اللهِ وَخِیَرَتِہِ وَحِزْبِہِ وَعَیْبَةِ عِلْمِہِ وَحُجَّتِہِ وَصِراطِہِ وَنُورِہِ وَبُرْھَانِہِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
اور والیانِ امر ہیں وہ خدا کا سرمایہ اس کے پسندیدہ اس کی جماعت اور اس کے علوم کا خزانہ ہیں وہ خدا کی حجت اس کا راستہ اس کا نور اور اسکی نشانی ہیں خداکی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں
the holders of authority, the remnant of Allah, His choice, His party, the chest of His knowledge, His argument, His path, His light, and His proof. Allah’s mercy and blessings, too, be upon them.
أَشْھَدُ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ کَما شَھِدَ اللہُ لِنَفْسِہِ وَشَھِدَتْ لَہُ مَلائِکَتُہُ وَٲُولُو الْعِلْمِ مِنْ خَلْقِہِ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَالْعَزِیزُ الْحَکِیمُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اسکا شریک نہیں جیسا کہ خدا نے اپنے لیے گواہی دی اسکے ساتھ اسکے فرشتے اور اسکی مخلوق میں سے صاحبان علم بھی گواہ ہیں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہی
I bear witness that there is no god save Allah, only and having no partner, even as Allah has borne witness for Himself and so have His angels and the endued with knowledge from among His creatures. There is no god save Him, the All-mighty, the All-wise.
وَ أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ الْمُنْتَجَبُ وَ رَسُولُہُ الْمُرْتَضَی أَرْسَلَہُ بِالْھُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْھِرَہُ عَلَی الدِّینِ کُلِّہِ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکوُنَ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ص)اسکے برگزیدہ بندے اور اسکے پسند کردہ رسول(ص) ہیں جن کو اس نے ہدایت اور سچے دین کیساتھ بھیجاتا کہ وہ اسے تمام دینوں پر غالب کر دیں اگر چہ مشرک پسند نہ بھی کریں
And I bear witness that Muhammad is His select servant and His pleased Messenger. He has sent him with guidance and the religion of truth that He may uplift it above every religion, though the polytheists may be averse.
وَ أَشْھَدُ أَنَّکُمُ الْاَئِمَّۃُ الرَّاشِدُونَ الْمَھْدِیُّونَ الْمَعْصُومُونَ الْمُکَرَّمُونَ الْمُقَرَّبُونَ الْمُتَّقُونَ الصَّادِقُونَ الْمُصْطَفُونَ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام ہیں ہدایت والے سنورے ہوئے گناہ سے بچائے ہوئے بزرگیوں والے اس سے نزدیک تر پرہیز گار صدق والے چنے ہوئے
And I bear witness that you are the rightly guided Imams, the directed, the infallible, the honored, the near-stationed, the pious, the truthful, the chosen,
الْمُطِیعُونَ لِلہِ الْقَوَّامُونَ بِأَمْرِہِ الْعامِلونَ بِإِرَادَتِہِ الْفائِزُونَ بِکَرَامَتِہِ اصْطَفاکُمْ بِعِلْمِہِ وَارْتَضاکُمْ لِغَیْبِہِ وَاخْتارَکُمْ لِسِرِّہِ وَاجْتَباکُمْ بِقُدْرَتِہِ وَأَعَزَّکُمْ بِھُداہُ
خدا کے اطاعت گزار اس کے حکم پر کمر بستہ اس کے ارادے پر عمل کرنیوالے اور اس کی مہربانی سے کامیاب ہیں کہ اس نے اپنے علم کیلئے آپ (ع)کو چنا اپنے غیب کیلئے آپکو پسند کیا اپنے راز کیلئے آپکو منتخب کیا اپنی قدرت سے آپکو اپنا بنایا اپنی ہدایت سے عزت دی
the obedient to Allah, the maintainers of His command, the actors by His will, and the winners of His honor. He has selected you for His knowledge, pleased you for His Unseen, chosen you for His secret, selected you by His power, and strengthened you with His guidance.
وَخَصَّکُمْ بِبُرْھَانِہِ وَانْتَجَبَکُمْ لِنُورِہِ وَأَیَّدَکُمْ بِرُوحِہِ وَرَضِیَکُمْ خُلَفاءَ فِی أَرْضِہِ وَحُجَجاً عَلَی بَرِیَّتِہِ وَأَنْصاراً لِدِینِہِ وَحَفَظَةً لِسِرِّہِ وَخَزَنَةً لِعِلْمِہِ وَمُسْتَوْدَعاً لِحِکْمَتِہِ
اور اپنی دلیل کیلئے خاص کیااس نے آپکو اپنے نور کیلئے چنا روح القدس سے آپکو قوت دی اپنی زمین میں آپ کو اپنا نائب قرار دیا اپنی مخلوق پر اپنی حجتیں بنایا اپنے دین کے ناصر اور اپنے راز کے نگہدار اور اپنے علم کے خزینہ دار بنایا اپنی حکمت انکے سپرد کی
He has distinguished you with His proof, choice you for His light, supported you with His Spirit, and accepted you as His vicegerents on His earth, arguments against His creatures, supporters of His religion, keepers of His secret, treasurers of His knowledge, and repository of His wisdom.
وَتَرَاجِمَةً لِوَحْیِہِ وَأَرْکاناً لِتَوْحِیدِہِ وَشُھَداءَ عَلَی خَلْقِہِ وَ أَعْلاماً لِعِبادِہِ وَمَناراً فِی بِلادِہِ وَ أَدِلَّاءَ عَلَی صِرَاطِہِ
آپ (ع)کو اپنی وحی کے ترجمان اور اپنی توحید کا مبلغ بنایا اس نے آپکو اپنی مخلوق پر گواہ قرار دیا اپنے بندوں کیلئے نشان منزل اپنے شہروں کی روشنی اور اپنے راستے کے رہبر قرار دیا
He has made you the interpreters of His revelation, the pillars of His Oneness, the witnesses over His creatures, the patterns for His servants, the lanterns in His lands, and the guides to His path.
عَصَمَکُمُ اللہُ مِنَ الزَّلَلِ وَآمَنَکُمْ مِنَ الْفِتَنِ وَطَهَّرَکُمْ مِنَ الدَّنَسِ وَأَذْھَبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَکُمْ تَطْھِیراً
خدا نے آپکو خطاؤں سے بچایا فتنوں سے محفوظ کیا اور ہر آلودگی سے صاف رکھا آلائش آپ سے دور کر دی اور آپکو پاک رکھا جیسے پاک رکھنے کا حق ہے
Allah has warded off slips from you, protected you against seditions, purified you from dross, and removed uncleanness from you and purified you with a thorough purification.
فَعَظَّمْتُمْ جَلالَہُ وَ أَکْبَرْتُمْ شَأْنَہُ وَمَجَّدْتُمْ کَرَمَہُ وَأَدَمْتُمْ ذِکْرَہُ وَوَکَّدْتُمْ مِیثاقَہُ وَأَحْکَمْتُمْ عَقْدَ طاعَتِہِ
پس آپ نے اسکے جلال کی بڑائی کی اسکے مقام کو بلند جانااسکی بزرگی کی توصیف کی اس کے ذکر کو جاری رکھا اسکے عہد کوپختہ کیا اسکی فرمانبرداری کے عقیدے کو محکم بنایا
So, you have highly venerated His majesty, magnified His status, glorified His generosity, perpetuated His mention, confirmed His covenant, and strengthened the bond of obedience to Him.
وَنَصَحْتُمْ لَہُ فِی السِّرِّ وَالْعَلانِیَةِ وَدَعَوْتُمْ إلَی سَبِیلِہِ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَبَذَلْتُمْ أَنْفُسَکُمْ فِی مَرْضاتِہِ
آپ نے پوشیدہ و ظاہر اسکا ساتھ دیا اور اس کے سیدھے راستے کی طرف لوگوں کو دانشمندی اور بہترین نصیحت کے ذریعے بلایا آپ نے اس کی رضا کیلئے اپنی جانیں قربان کیں
You have acted with sincerity to Him in secret and in public, called to His path with wisdom and fair exhortation, and sacrificed your souls for His pleasure.
وَصَبَرْتُمْ عَلَی مَا أَصابَکُمْ فِی جَنْبِہِ وَأَقَمْتُمُ الصَّلاةَ وَآتَیْتُمُ الزَّکَاةَ وَأَمَرْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ
اور اسکی راہ میں آپکو جو دکھ پہنچے انکو صبر سے جھیلا آپ نے نماز قائم کی اور زکواۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا برے کاموں سے منع فرمایا
You have endured patiently whatever befell you for His sake, performed the prayer, given the zakat, enjoined the right, and forbidden the wrong.
وَجاھَدْتُمْ فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ حَتَّی أَعْلَنْتُمْ دَعْوَتَہُ وَبَیَّنْتُمْ فَرائِضَہُ وَأَقَمْتُمْ حُدُودَہُ وَنَشَرْتُمْ شَرائِعَ أَحْکامِہِ
اور خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا چنانچہ آپ نے اسکاپیغام عام کیا اسکے عائد کردہ فرائض بتائے اور اسکی مقررہ حدیں جاری کیں آپ(ع) نے اسکے احکام بیان کیے
You have striven for Allah with the striving that is His due until you have publicized His call, made clear His obligations, executed His laws, and spread the codes of His commands.
وَسَنَنْتُمْ سُنَّتَہُ وَصِرْتُمْ فِی ذلِکَ مِنْہُ إلَی الرِّضا وَسَلَّمْتُمْ لَہُ الْقَضاءَ وَصَدَّقْتُمْ مِنْ رُسُلِہِ مَنْ مَضَیٰ
اسکے طریقے رائج کیے اور اس میں آپ اسکی رضا کے طالب ہوئے آپ(ع) نے اسکے ہر فیصلے کو تسلیم کیا اور آپ نے اسکے گذشتہ پیغمبروں کی تصدیق کی
You have established His traditions, attained His pleasure in this regard, submitted to His decree, and believed in His past Messengers.
فَالرَّاغِبُ عَنْکُمْ مارِقٌ وَاللاَّزِمُ لَکُمْ لاحِقٌ وَالْمُقَصِّرُ فِی حَقِّکُمْ زاھِقٌ
پس آپ سے ہٹنے والا دین سے نکل گیا آپکا ہمراہی دیندار رہا اور آپکے حق کو کم سمجھنے والا نابود ہوا
So, he who turns away from you has deviated from the religion, he who adheres to you has joined it, and he who falls short of your right has perished.
وَالْحَقُّ مَعَکُمْ وَفِیکُمْ وَمِنْکُمْ وَ إلَیْکُمْ وَأَنْتُمْ أَھْلُہُ وَمَعْدِنُہُ وَمِیراثُ النُّبُوَّةِ عِنْدَکُمْ
حق آپ(ع) کیساتھ ہے آپ(ع) میں ہے آپ(ع) کیطرف سے ہے آپ(ع) کیطرف آیا ہے آپ حق والے ہیں اور مرکز حق ہیں نبوت کا ترکہ آپ(ع) کے پاس ہے
The truth is with you, in you, from you, and to you. You are its people and its core. The heritage of Prophethood is with you.
وَ إیابُ الْخَلْقِ إلَیْکُمْ وَحِسابُھُمْ عَلَیْکُمْ وَفَصْلُ الْخِطابِ عِنْدَکُمْ وَآیاتُ اللهِ لَدَیْکُمْ وَعَزائِمُہُ فِیکُمْ
لوگوں کی واپسی آپ(ع) کی طرف اور ان کا حساب آپ کو لینا ہے آپ حق و باطل کا فیصلہ کرنے والے ہیں خدا کی آیتیں اور اسکے ارادے آپکے دلوں میں ہیں
The return of the creatures is to you and their account is your responsibility. The final judgment is with you. Allah’s signs are with you and His decrees are in you.
وَنُورُهُ وَبُرْهانُهُ عِنْدَكُمْ، وَأَمْرُهُ إِلَيْكُمْ مَنْ والاکُمْ فَقَدْ والَی اللهَ وَمَنْ عاداکُمْ فَقَدْ عادَی اللهَ
اسکا نور اور محکم دلیل آپکے پاس ہے اور اسکا حکم آپکی طرف آیا ہے آپکا دوست خدا کا دوست اور جو آپکا دشمن ہے وہ خدا کا دشمن ہے
His light and His proof are with you and His command is to you. He who loves you has loved Allah, and he who hates you has hated Allah.
وَمَنْ أَحَبَّکُمْ فَقَدْ أَحَبَّ اللهَ وَمَنْ أَبْغَضَکُمْ فَقَدْ أَبْغَضَ اللهَ وَمَنِ اعْتَصَمَ بِکُمْ فَقَدِ اعْتَصَمَ بِاللهِ
جس نے آپ سے محبت کی اس نے خدا سے محبت کی اور جس نے آپ(ع) سے نفرت کی اس نے خدا سے نفرت کی اور جو آپ سے وابستہ ہوا وہ خدا سے وابستہ ہوا
He who loves you has loved Allah, and he who hates you has hated Allah. He who holds fast to you has held fast to Allah.
أَنْتُمُ الصِّراطُ الْاَقْوَمُ وَشُھَداءُ دارِ الْفَناءِ وَشُفَعاءِ دارِ الْبَقاءِ وَالرَّحْمَۃُ الْمَوْصُولَۃُ
کیونکہ آپ سیدھا راستہ دنیا میں لوگوں پر شاہد و گواہ اور آخرت میں شفاعت کرنے والے ہیں آپ ختم نہ ہونے والی رحمت
You are the most upright path, the witnesses in this world, the intercessors in the Hereafter, and the continuous mercy.
وَالْاَیَۃُ الْمَخْزُونَۃُ وَالْاَمانَۃُ الْمَحْفُوظَۃُ وَالْبابُ الْمُبْتَلَیٰ بِہِ النَّاسُ مَنْ أَتَاکُمْ نَجَا وَمَنْ لَمْ یَأْتِکُمْ ھَلَکَ
محفوظ شدہ آیت سنبھالی ہوئی امانت اور وہ راستہ ہیں جس سے لوگ آزمائے جاتے ہیں جو آپکے پاس آیا نجات پاگیا اور جو ہٹا رہا وہ تباہ ہو گیا
You are the stored sign, the protected trust, and the door through which people are tested. He who comes to you has been saved and he who does not come to you has perished.
إلَی اللهِ تَدْعُونَ وَعَلَیْہِ تَدُلُّونَ وَبِہِ تُؤْمِنُونَ وَلَہُ تُسَلِّمُونَ وَبِأَمْرِہِ تَعْمَلُونَ وَإلَی سَبِیلِہِ تُرْشِدُونَ وَبِقَوْلِہِ تَحْکُمُونَ
آپ خدا کیطرف بلانے والے اسکی راہ دکھانے والے اس پر ایمان رکھنے والے اسکے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے اسکے حکم پر عمل کرنے والے اسکے راستے کی ہدایت کرنے والے اور اسکے حکم سے فیصلہ دینے والے ہیں
You call to Allah, guide to Him, believe in Him, submit to Him, act by His command, direct to His path, and judge by His word.
سَعَدَ مَنْ والاکُمْ وَھَلَکَ مَنْ عاداکُمْ وَخابَ مَنْ جَحَدَکُمْ وَضَلَّ مَنْ فارَقَکُمْ وَفازَ مَنْ تَمَسَّکَ بِکُمْ
کامیاب ہوا وہ جو آپکا دوست ہے ہلاک ہوا وہ جو آپکا دشمن ہے اور خوار ہواوہ جس نے آپکا انکار کیا گمراہ ہوا وہ جو آپ(ع) سے جدا ہوا اور بامراد ہوا وہ جو آپکے ہمراہ رہا
Fortunate is he who loves you, perished is he who hates you, disappointed is he who denies you, strayed is he who separates from you, and winner is he who adheres to you.
وأَمِنَ مَنْ لَجَأَ إلَیْکُمْ وَسَلِمَ مَنْ صَدَّقَکُمْ وَھُدِیَ مَنِ اعْتَصَمَ بِکُمْ مَنِ اتَّبَعَکُمْ فَالْجَنَّۃُ مَأْواہُ
اور اسے امن ملا جس نے آپکی پناہ لی سلامت رہا وہ جس نے آپکی تصدیق کی اور ہدایت پاگیا وہ جس نے آپکا دامن پکڑاجس نے آپکی اتباع کی اسکا مقام جنت ہے
Safe is he who seeks shelter with you, secure is he who believes in you, and guided is he who holds fast to you. He who follows you, Paradise shall be his abode.
وَمَنْ خالَفَکُمْ فَالنَّارُ مَثْواہُ وَمَنْ جَحَدَکُمْ کافِرٌ وَمَنْ حارَبَکُمْ مُشْرِکٌ وَمَنْ رَدَّ عَلَیْکُمْ فِی أَسْفَلِ دَرَکٍ مِنَ الْجَحِیمِ
اور جس نے آپکی نافرمانی کی اسکا ٹھکانا جہنم ہے جس نے آپکا انکار کیا وہ کافر ہے جس نے آپ(ع) سے جنگ کی وہ مشرک ہے اور جس نے آپکو غلط قرار دیا وہجہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوگا
He who opposes you, Hell shall be his dwelling. He who denies you is an infidel. He who fights you is a polytheist. He who rejects you shall be in the lowest depth of the Fire.
أَشْھَدُ أَنَّ ھٰذَا سابِقٌ لَکُمْ فِیما مَضیٰ وَجارٍ لَکُمْ فِیما بَقِیَ وَ أَنَّ أَرْواحَکُمْ وَ نُورَکُمْ وَ طِینَتَکُمْ واحِدَۃٌ طابَتْ وَ طَھُرَتْ بَعْضُھَا مِنْ بَعْضٍ
میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ مقام آپکو گذشتہ زمانے میں حاصل تھااورآیندہ زمانے میں بھی حاصل رہے گا بے شک آپ(ع) سب کی روحیں آپکے نور اور آپکی اصل ایک ہے جو خوش آیند اور پاکیزہ ہے کہ آپ(ع) میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں
I bear witness that this has been your status in the past and it shall be so in the future. Your souls, your light, and your clay are one; they have been good and pure, some from others.
خَلَقَکُمُ اللہُ أَنْواراً فَجَعَلَکُمْ بِعَرْشِہِ مُحْدِقِینَ حَتّی مَنَّ عَلَیْنا بِکُمْ فَجَعَلَکُمْ فِی بُیُوتٍ أَذِنَ اللہُ أَنْ ترفَعَ وَیُذْکَرَ فِیھَا اسْمُہُ
خدا نے آپکو نور کی شکل میں پیدا کیا پھر آپ(ع) سب کو اپنے عرش کے اردگرد رکھا حتیٰ کہ ہم پر احسان کیا اور آپکو بھیجا پس آپکو ان گھروں میں رکھا جن کو خدا نے بلند کیااور ان میں اسکا نام لیا جاتا ہے
Allah has created you as lights and made you encompass His Throne until He favored us with you and placed you in houses that Allah has permitted to be exalted and His name to be mentioned therein.
وَجَعَلَ صَلاتَناعَلَیْکُمْ وَمَا خَصَّنا بِہِ مِنْ وِلایَتِکُمْ طِیباً لِخَلْقِna وَطَھَارَةً لاَِنْفُسِna وَتَزْکِیَةً لَna وَکَفَّارَةً لِذُنُوبِna
اس نے آپ(ع) پر ہمارے درود وسلام قرار دیئے اس سے ہمیں آپکی ولایت میں خصوصیت دی اسے ہماری پاکیزہ پیدائش ہمارے نفسوں کی صفائی ہمارے باطن کی درستی کا ذریعہ اور گناہوں کا کفارہ بنایا
He has made our blessings upon you and our specialty of your leadership a means of purifying our creation, cleansing our souls, refining us, and expiating our sins.
فَکُنَّا عِنْدَہُ مُسَلِّمِینَ بِفَضْلِکُمْ وَمَعْرُوفِینَ بِتَصْدِیقِنا إیَّاکُمْ فَبَلَغَ اللہُ بِکُمْ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ
پس ہم اسکے حضور آپکی فضیلت کو ماننے والے اور آپکی تصدیق کرنے والے قرار پاگئے ہیں ہاں خدا آپکو صاحبان عظمت کے بلند مقام پر پہنچائے
So, we have been before Him as submitters to your excellence and known for our belief in you. May Allah make you reach the most honorable station of the honored ones,
وَأَعْلَی مَنازِلِ المُقَرَّبِینَ وَأَرْفَعَ دَرَجاتِ الْمُرْسَلِینَ حَیْثُ لاَ یَلْحَقُہُ لاحِقٌ وَلَا یَفُوقُہُ فائِقٌ وَلَا یَسْبِقُہُ سابِقٌ
اور اپنے مقربین کی بلند منزلوں تک لے جائے اور اپنے پیغمبروں کے اونچے مراتب عطا کرے اسطرح کہ پیچھے والا وہاں نہ پہنچے کوئی اوپر والا اس مقام سے بلند نہ ہوا اور کوئی آگے والا آگے نہ بڑھے
the highest stations of the near-stationed ones, and the loftiest degrees of the Messengers, where no joiner can join, no superior can surpass, and no preceder can precede.
وَلَا یَطْمَعُ فِی إدْرَاکِہِ طامِعٌ حَتَّی لَا یَبْقَیٰ مَلَکٌ مُقَرَّبٌ وَلَا نَبِیٌّ مُرْسَلٌ وَلَا صِدِّیقٌ وَلَا شَھِیدٌ وَلَا عالِمٌ وَ لَا جاھِلٌ
اور کوئی طمع کرنے والا اس مقام کی طمع نہ کرے یہاں تک کہ باقی نہ رہے کوئی مقرب فرشتہ نہ کوئی نبی مرسل نہ کوئی صدیق اور نہ شہید نہ کوئی عالم اور نہ جاہل
No wanter can even hope to reach it until there remains no near-stationed angel, no commissioned Prophet, no truthful, no martyr, no scholar, and no ignorant,
وَ لَا دَنِیٌّ وَ لَا فاضِلٌ وَ لَا مُؤْمِنٌ صالِحٌ وَ لَا فاجِرٌ طالِحٌ وَلَا جَبَّارٌ عَنِیدٌ وَلَا شَیْطانٌ مَرِیدٌ وَلَا خَلْقٌ فِیما بَیْنَ ذلِکَ شَھِیدٌ
نہ کوئی پست اور نہ کوئی بلند نہ کوئی نیک مؤمن اور نہ کوئی فاسق و فاجر اور گناہ گار نہ کوئی ضدی سرکش اور نہ کوئی مغرور شیطان اور نہ ہی کوئی اور مخلوق گواہی دے
no low, no high, no righteous believer, no wicked sinner, no stubborn tyrant, no rebellious devil, and no creature in between them,
إلاَّ عَرَّفَھُمْ جَلالَةَ أَمْرِکُمْ وَعِظَمَ خَطَرِکُمْ وَکِبَرَ شَأْنِکُمْ وَتَمامَ نُورِکُمْ وَصِدْقَ مَقاعِدِکُمْ وَثَباتَ مَقامِکُمْ
سوائے اسکے کہ وہ انکو آپکی شان سے آگاہ کرے آپکے مقام کی بلندی آپکی شان کی بڑائی آپکے نور کی کاملیت آپکے درست درجات آپ کے مراتب کی ہمیشگی
but that He makes them recognize the majesty of your status, the greatness of your importance, the magnitude of your rank, the perfection of your light, the truthfulness of your positions, and the firmness of your station.
وَشَرَفَ مَحَلِّکُمْ وَمَنْزِلَتِکُمْ عِنْدَہُ وَکرامَتَکُمْ عَلَیْہِ وَخاصَّتَکُمْ لَدَیْہِ وَقُرْبَ مَنْزِلَتِکُمْ مِنْہُ
آپکے خاندان کی بزرگی اسکے ہاں آپکے مقام اس کے سامنے آپ(ع) کی بزرگواری اس کے ساتھ آپ(ع) کی خصوصیت اور اس سے آپکے مقام کے قرب کی گواہی دے
the nobility of your place and station with Him, your honor with Him, your specialty with Him, and the nearness of your station to Him.
بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَأَھْلِی وَمالِی وَٲُسْرَتِی ٲُشْھِدُ اللهَ وَٲُشْھِدُکُمْ أَنِّی مُؤْمِنٌ بِکُمْ وَبِما آمَنْتُمْ بِہِ
میرے ماں باپ میرا گھر میرا مال اور میرا خاندان آپ(ع) پر قربان میں گواہ بناتا ہوں خدا کو اور آپکو کہ اس پر میں ایمان رکھتا ہوں جس پر آپ(ع) ایمان رکھتے ہیں
May my father, mother, family, property, and kin be sacrificed for you. I call Allah to witness and I call you to witness that I believe in you and in that which you believe.
کافِرٌ بِعَدُوِّکُمْ وَبِما کَفَرْتُمْ بِہِ مُسْتَبْصِرٌ بِشَأْنِکُمْ وَبِضَلالَةِ مَنْ خالَفَکُمْ مُوالٍ لَکُمْ وَ لأَِوْلِیائِکُمْ
منکر ہوں آپکے دشمن کا اور جس چیز کا آپ انکار کرتے ہیں آپکی شان کو جانتا ہوں اور آپکے مخالف کی گمراہی کو سمجھتا ہوں محبت رکھتا ہوں آپ(ع) سے اور آپکے دوستوں سے
I disbelieve in your enemy and in that which you disbelieve. I am insightful of your status and of the straying of those who oppose you. I am a friend of you and of your friends.
مُبْغِضٌ لاَِعْدائِکُمْ وَمُعادٍ لَھُمْ سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَکُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَکُمْ مُحَقِّقٌ لِما حَقَّقْتُمْ مُبْطِلٌ لِمَا أَبْطَلْتُمْ
نفرت کرتا ہوں آپکے دشمنوں سے اور انکا دشمن ہوں میری صلح ہے اس سے جو آپ(ع) سے صلح رکھے اورجنگ ہے اس سے جو آپ(ع) سے جنگ کرے حق کہتا ہوں اسے جسکو آپ(ع) حق کہیں باطل کہتا ہوں اسے جسکو آپ(ع) باطل کہیں
I hate your enemies and I am an enemy to them. I am at peace with him who is at peace with you and at war with him who is at war with you. I confirm that which you confirm and nullify that which you nullify.
مُطِیعٌ لَکُمْ عارِفٌ بِحَقِّکُمْ مُقِرٌّ بِفَضْلِکُمْ مُحْتَمِلٌ لِعِلْمِکُمْ مُحْتَجِبٌ بِذِمَّتِکُمْ مُعْتَرِفٌ بِکُمْ
آپکا فرمانبردار ہوں آپکے حق کو پہچانتا ہوں آپکی بڑائی کو مانتا ہوں آپکے علم کا معتقد ہوں آپکی ولایت میں پناہ گزین ہوں آپکی ذات کا اقرار کرتا ہوں
I am obedient to you, recognizing your right, admitting your excellence, carrying your knowledge, sheltered by your protection, and confessing you.
مُؤْمِنٌ بِإِیابِکُمْ مُصَدِّقٌ بِرَجْعَتِکُمْ مُنْتَظِرٌ لأَِمْرِکُمْ مُرْتَقِبٌ لِدَوْلَتِکُمْ آخِذٌ بِقَوْلِکُمْ عامِلٌ بِأَمْرِکُمْ
آپکے بزرگان کا معتقد ہوں آپکی رجعت کی تصدیق کرتا ہوں آپکے دور کا منتظر ہوں آپکی حکومت کا انتظار کرتا ہوں آپ(ع) کے قول کو قبول کرتا ہوں آپ(ع) کے حکم پر عمل کرتا ہوں
I believe in your return, confirm your coming back, wait for your command, look for your state, accept your word, and act by your command.
مُسْتَجِیرٌ بِکُمْ زائِرٌ لَکُمْ لائِذٌ عائِذٌ بِقُبُورِکُمْ مُسْتَشْفِعٌ إلَی اللهِ عَزَّوَجَلَّ بِکُمْ وَمُتَقَرِّبٌ بِکُمْ إلَیْہِ
آپکی پناہ میں ہوں آپکی زیارت کو آیا ہوں آپکے مقبرے میں پوشیدہ ہو کر پناہ لی ہے خدا کے حضور آپکو اپنا سفارشی بناتا ہوں آپکے ذریعے اسکا قرب چاہتا ہوں
I seek shelter with you, visit you, take refuge in your shrines, seek intercession with Allah, the All-mighty and All-majestic, through you, and seek nearness to Him through you.
وَمُقَدِّمُکُمْ أَمامَ طَلِبَتِی وَحَوَائِجِی وَ إرادَتِی فِی کُلِّ أَحْوالِی وَٲُمُورِی مُؤْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَعَلانِیَتِکُمْ
آپکو اپنی ضرورتوں حاجتوں اور ارادوں کا وسیلہ بناتا ہوں اپنے ہر حال اور ہر کام میں اور ایمان رکھتا ہوں آپ(ع) میں سے نہاں اور عیاں پر
I place you before my requests, needs, and will in all my states and affairs. I believe in your secret and your public,
وَشاھِدِکُمْ وَغائِبِکُمْ وَأَوَّلِکُمْ وَآخِرِکُمْ وَمُفَوِّضٌ فِی ذلِکَ کُلِّہِ إلَیْکُمْ وَمُسَلِّمٌ فِیہِ مَعَکُمْ
آپ(ع) میں سے ظاہر اور پوشیدہ پر آپ(ع) میں سے اول اور آخر پر ان تمام امور کیساتھ خود کو آپ کے سپرد کرتا ہوں اوران میں آپکے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں
your present and your absent, and your first and your last. I entrust all that to you and submit to you in this regard.
وَقَلْبِی لَکُمْ مُسَلِّمٌ وَرَأْئِی لَکُمْ تَبَعٌ وَنُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّۃٌ حَتَّی یُحْیِیَ اللہُ تَعَالی دِینَہُ بِکُمْ
میرا دل آپکا معتقد ہے میرا ارادہ آپکے تابع ہے میری مدد و نصرت آپ کیلئے حاضر ہے یہاں تک کہ خدا آپکے ہاتھوں اپنے دین کو زندہ کرے
My heart is submissive to you, my opinion follows yours, and my support is ready for you until Allah the Exalted enlivens His religion through you,
وَیَرُدَّکُمْ فِی أَیَّامِہِ وَیُظْھِرَکُمْ لِعَدْلِہِ وَیُمَکِّنَکُمْ فِی أَرْضِہِ فَمَعَکُمْ مَعَکُمْ لَا مَعَ غَیْرِکُمْ
آپکو اس زمانے میں لے جائے قیام عدل میں آپکی مدد کرے اور آپکو اپنی زمین میں اقتدار دے پس میں صرف آپکے ساتھ ہوں آپکے غیر کیساتھ نہیں
brings you back in His days, manifests you for His justice, and empowers you on His earth. So, I am with you, with you, not with anyone else.
آمَنْتُ بِکُمْ وَتَوَلَّیْتُ آخِرَکُمْ بِمَا تَوَلَّیْتُ بِہِ أَوَّلَکُمْ وَبَرِئْتُ إلَی اللهِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ أَعْدائِکُمْ
آپکا معتقد ہوں اور آپ(ع) میں سے آخری کا محب ہوں جیسے آپ(ع) میں سے اول کا محب ہوں میں خدائے عزو جل کیسامنے آپکے دشمنوں سے بیزاری کرتا ہوں
I believe in you and I love the last of you even as I love the first of you. I disassociate myself before Allah, the All-mighty and All-majestic, from your enemies,
وَمِنَ الْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَالشَّیاطِینِ وَحِزْبِھِمُ الظَّالِمِینَ لَکُمُ الْجاحِدِینَ لِحَقِّکُمْ وَالْمارِقِینَ مِنْ وِلایَتِکُمْ
اور بیزار ہوں بتوں سے سرکشوں سے شیطانوں سے اور انکے گروہ سے جو آپ(ع) پر ظلم کرنے والے آپ(ع) کے حق کا انکار کرنے والے آپ(ع) کی ولایت سے نکل جانے والے
from the idols, the tyrants, the devils, and their party who are the oppressors of you, the deniers of your right, and the deviators from your leadership.
وَالْغاصِبِینَ لاِِِرْثِکُمُ الشَّاکِّینَ فِیکُمُ الْمُنْحَرِفِینَ عَنْکُمْ وَمِنْ کُلِّ وَلِیجَةٍ دُونَکُمْ وَکُلِّ مُطاعٍ سِواکُمْ
آپکی وراثت غصب کرنے والے آپ پر شک لانے والے آپ(ع) سے پھر جانے والے ہیں اور بیزار ہوں میں آپکے سوا ہر جماعت سے آپکے سوا ہر اطاعت کئے والے سے
I disassociate myself from the usurpers of your heritage, the doubters of you, the deviators from you, from every intimate friend other than you, and from every followed one save you.
وَمِنَ الْاَئِمَّةِ الَّذِینَ یَدْعُونَ إلَی النَّارِ فَثَبَّتَنِیَ اللہُ أَبَداً مَا حَیِیتُ عَلَی مُوالاتِکُمْ وَمَحَبَّتِکُمْ وَدِینِکُمْ
اور ان پیشواؤں سے بیزار ہوں جو جہنم میں لے جانے والے ہیں پس جب تک زندہ ہوں خدا مجھے قائم رکھے آپکی دوستی پر آپکی محبت پر آپکے دین پر
I disassociate myself from the Imams who call to the Fire. May Allah keep me firm forever, as long as I live, on your leadership, your love, and your religion.
وَوَفَّقَنِی لِطاعَتِکُمْ وَرَزَقَنِی شَفاعَتَکُمْ وَجَعَلَنِی مِنْ خِیارِ مَوالِیکُمُ التَّابِعِینَ لِما دَعَوْتُمْ إلَیْہِ
اور توفیق دے آپکی پیروی کرنے کی اور آپ(ع) کی شفاعت نصیب کرے خدا مجھ کو آپکے بہترین دوستوں میں رکھے جو اسکی پیروی کرنے والے ہوں جنکی طرف آپ نے دعوت دی
May He grant me success in obeying you, provide me with your intercession, and make me among the best of your friends who follow that to which you have called.
وَجَعَلَنِی مِمَّنْ یَقْتَصُّ آثارَکُمْ وَیَسْلُکُ سَبِیلَکُمْ وَیَھْتَدِی بِھُداکُمْ وَیُحْشَرُ فِی زُمْرَتِکُمْ
اورمجھے ان میں سے قراردے جو آپکے اقوال نقل کرتے ہیں مجھے آپکی راہ پر چلائے آپکی ہدایت سے بہرہ ور کرے آپکے گروہ میں اٹھائے
May He make me among those who follow your traces, walk on your path, are guided by your guidance, are gathered in your group,
وَیَکِرُّ فِی رَجْعَتِکُمْ وَیُمَلَّکُ فِی دَوْلَتِکُمْ وَیُشَرَّفُ فِی عافِیَتِکُمْ وَیُمَکَّنُ فِی أَیَّامِکُمْ وَتَقِرُّ عَیْنُہُ غَداً بِرُؤْیَتِکُمْ
آپکی رجعت میں مجھے بھی لوٹائے آپکی حکومت میں آپکی ریاعا بنائے آپکے دامن میں عزت دے آپکے عہد میں اعلیٰ مقام دے اور ان میں رکھے جو کل آپکے دیدار سے آنکھیں ٹھنڈی کریں گے
return in your coming back, are empowered in your state, are honored in your safety, are enabled in your days, and whose eyes are delighted tomorrow by seeing you.
بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَنَفْسِی وَأَھْلِی وَمالِی مَنْ أَرادَ اللهَ بَدَأَ بِکُمْ وَمَنْ وَحَّدَہُ قَبِلَ عَنْکُمْ وَمَنْ قَصَدَہُ تَوَجَّہَ بِکُمْ
میرے ماں باپ میری جان میرا خاندان اور مال آپ(ع) پر قربان جو خدا کو چاہے وہ آپ(ع) سے ملتا ہے جو اسے یکتا سمجھے وہ آپکی بات مانتا ہے جو اسکی طرف بڑھے وہ آپکا رخ کرتا ہے
May my father, mother, soul, family, and property be sacrificed for you. He who wants Allah begins with you. He who professes His Oneness accepts from you. He who intends Him turns to you.
مَوالِیَّ لاَ ٲُحْصِی ثَنائَکُمْ وَلاَ أَبْلُغُ مِنَ الْمَدْحِ کُنْھَکُمْ وَمِنَ الْوَصْفِ قَدْرَکُمْ
میرے سردارمیں آپکی تعریف کا اندازہ نہیں کر سکتا نہ آپکی مدح کی حقیقت کو سمجھ سکتا ہوں اور نہ آپکی شان کا تصور کرسکتا ہوں
O my masters, I cannot count your praise, nor can I reach the core of your commendation or the extent of your description.
وَأَنْتُمْ نُورُ الْأَخْیارِ وَھُداۃُ الْاَبْرارِ وَحُجَّجُ الْجَبَّارِبِکُمْ فَتَحَ اللہُ وَبِکُمْ یَخْتِمُ
آپ شرفا کا نور نیکو ں کے رہبر خدائے قادر کی حجتیں ہیں خدا نے آپ(ع) سے آغاز وانجام کیا ہے
You are the light of the good ones, the guides of the righteous, and the arguments of the All-compelling. With you Allah has begun and with you He shall end.
وَبِکُمْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَبِکُمْ یُمْسِکُ السَّماءَ أَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ إلاَّ بِإِذْنِہِ وَبِکُمْ یُنَفِّسُ الْھَمَّ وَیَکْشِفُ الضُّرَّ
وہ آپ(ع) کے ذریعے بارش برساتا ہے آپ کے ذریعے آسمان کو روکے ہوئے ہے تاکہ زمین پرنہ آ گرے مگر اسکے حکم سے وہ آپ(ع) کے ذریعے غم دور کرتا اور سختی ہٹاتا ہے
With you He sends down the rain and with you He holds the sky from falling on the earth except by His permission. With you He relieves the grief and removes the distress.
وَ عِنْدَکُمْ مَا نَزَلَتْ بِہِ رُسُلُہُ وَھَبَطَتْ بِہِ مَلائِکَتُہُ وَ إلی جَدِّکُمْ بُعِثَ الرُّوحُ الْاَمِینُ
وہ پیغام آپ(ع) کے پاس ہے جو اس کے رسول لائے اور فرشتے جس کو لے کر اترے اور آپ(ع) کے نانا کی طرف روح الامین آیا
With you is that which His Messengers have brought and His angels have descended with. To your grandfather the Trustworthy Spirit was sent.
آتاکُمُ اللہُ مَا لَمْ یُؤْتِ أَحَداً مِنَ الْعالَمِینَ طَأْطَأَ کُلُّ شَرِیفٍ لِشَرَفِکُمْ وَبِخَعَ کُلُّ مُتَکَبِّرٍ لِطاعَتِکُمْ
خدا نے آپ کو وہ نعمت دی جو جہانوں میں کسی کو نہ دی ہر بڑائی والا آپ(ع) کی بڑائی کے آگے جھکتا ہے ہر مغرور آپ(ع) کا حکم مانتا ہے
Allah has given you that which He has not given to anyone of the worlds. Every noble has bowed to your nobility and every arrogant has submitted to your obedience.
وَخَضَعَ کُلُّ جَبَّارٍ لِفَضْلِکُمْ وَذَلَّ کُلُّ شَیْئٍ لَکُمْ وَأَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُورِکُمْ وَفازَ الْفائِزُونَ بِوِلایَتِکُمْ
ہر زبردست آپ(ع) کی فضلیت کے سامنے خم ہوتا ہے ہر چیز آپکے آگے پست ہے زمین آپ(ع) کے نور سے چمکتی ہے کامیابی پانے والے آپ(ع) کی ولایت سے کامیابی پاتے ہیں
Every tyrant has yielded to your excellence and everything has been humbled before you. The earth has shone with your light and the winners have won through your leadership.
بِکُمْ یُسْلَکُ إلَی الرِّضْوانِ وَعَلَی مَنْ جَحَدَ وِلایَتِکُمْ غَضَبُ الرَّحْمٰنِ
کہ آپ(ع) کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرتے ہیں اور جو آپ(ع) کی ولایت کے منکر ہیں ان پر خدا کا غضب آتا ہے
Through you the path to the Pleasure is walked, and upon him who denies your leadership is the wrath of the All-beneficent.
بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَنَفْسِی وَأَھْلِی وَمَالِی ذِکْرُکُمْ فِی الذَّاکِرِینَ وَأَسْماؤُکُمْ فِی الْأَسْماءِ وَأَجْسادُکُمْ فِی الْاَجْسادِ
میرے ماں باپ میری جان میرا خاندان اور مال آپ(ع) پر قربان آپکا ذکر ہے ذکر کرنے والوں میں ہے آپکے نام ناموں میں خاص ہیں آپکے جسم اعلیٰ ہیں جسموں میں
May my father, mother, soul, family, and property be sacrificed for you. Your mention is among the mentions, your names are among the names, and your bodies are among the bodies.
وَأَرْواحُکُمْ فِی الْاَرْواحِ وَأَنْفُسُکُمْ فِی النُّفُوسِ وَآثارُکُمْ فِی الْآثارِ وَقُبُورُکُمْ فِی الْقُبُورِ
آپکی روحیں بہترین ہیں روحوں میں آپکے دل پاکیزہ ہیں دلوں میں آپ(ع) کے نشان عمدہ ہیں نشانوں میں اور آپ(ع) کی قبریں پاک ہیں قبروں میں
Your souls are among the souls, your persons are among the persons, your traces are among the traces, and your shrines are among the shrines.
فَمَا أَحْلَی أَسْمائَکُمْ وَأَکْرَمَ أَنْفُسَکُمْ وَأَعْظَمَ شَأْنَکُمْ وَأَجَلَّ خَطَرَکُمْ وَأَوْفَی عَھْدَکُمْ وَأَصْدَقَ وَعْدَکُمْ
پس کتنے پیارے ہیں آپکے نام کتنے گرامی ہیں آپکے نفوس آپکی شان بلند ہے آپکا مقام عظیم ہے آپکا پیمان پورا ہونے والا اور آپ(ع) کا وعدہ سچا ہے
How sweet are your names, how noble are your persons, how great is your status, how magnificent is your importance, how fulfilled is your covenant, and how truthful is your promise!
کَلامُکُمْ نُورٌ وَأَمْرُکُمْ رُشْدٌ وَوَصِیَّتُکُمُ التَّقْوَی وَفِعْلُکُمُ الْخَیْرُ وَعادَتُکُمُ الْاِحْسانُ وَسَجِیَّتُکُمُ الْکَرَمُ
آپ(ع) کا کلام روشن آپ(ع) کے حکم میں ہدایت آپ(ع) کی وصیت پرہیز گاری آپ(ع) کا فعل عمدہ آپ(ع) کی عادت پسندیدہ آپ(ع) کے اطوار میں بزرگواری
Your word is light, your command is right guidance, your advice is piety, your action is good, your habit is benevolence, and your nature is generosity.
وَشَأْنُکُمُ الْحَقُّ وَالصِّدْقُ وَالرِّفْقُ وَقَوْلُکُمْ حُکْمٌ وَحَتْمٌ وَرَأْیُکُمْ عِلْمٌ وَحِلْمٌ وَحَزْمٌ
آپ(ع) کی شان سچائی راستی اور ملائمت ہے آپ(ع) کا قول مضبوط و یقینی ہے آپکی رائے میں نرمی اور پختگی ہے
Your status is truth, sincerity, and kindness. Your word is judgment and finality. Your opinion is knowledge, forbearance, and prudence.
إنْ ذُکِرَ الْخَیْرُ کُنْتُمْ أَوَّلَہُ وَأَصْلَہُ وَفَرْعَہُ وَمَعْدِنَہُ وَمَأْواہُ وَمُنْتَھَاہُ
اگر نیکی کا ذکر ہو تو آپ(ع) اس میں اول اسکی جڑ اسکی شاخ اس کا مرکز اس کا ٹھکانہ اور اس کی انتہا ہیں
If good is mentioned, you are its beginning, its origin, its branch, its core, its abode, and its end.
بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَنَفْسِی کَیْفَ أَصِفُ حُسْنَ ثَنائِکُمْ وَٲُحْصِی جَمِیلَ بَلائِکُمْ
قربان آپ(ع) پر میرے ماں باپ اور میری جان کسطرح میں آپکی زیبا تعریف و توصیف کروں اور آپکی بہترین آزمائشوں کا تصور کروں
May my father, mother, and soul be sacrificed for you. How can I describe the beauty of your praise and count the excellence of your trials?
وَبِکُمْ أَخْرَجَنَا اللہُ مِنَ الذُّلِّ وَفَرَّجَ عَنَّا غَمَراتِ الْکُرُوبِ وَأَنْقَذَنا مِنْ شَفا جُرُفِ الْھَلَکاتِ وَمِنَ النَّارِ
خدا نے آپکے ذریعے ہمیں خواری سے بچایا ہمارے رنج و غم کو دور فرمایا اور ہمیں تباہی کی وادی سے نکالا اور جہنم کی آگ سے آزاد کیا
Through you Allah has brought us out of humiliation, relieved us from the depths of distresses, and saved us from the brink of the abyss of destructions and from the Fire.
بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَنَفْسِی بِمُوالاتِکُمْ عَلَّمَنَا اللہُ مَعالِمَ دِینِنا وَأَصْلَحَ مَا کانَ فَسَدَ مِنْ دُنْیانا
میرے ماں باپ اور میری جان آپ(ع) پر قربان آپ(ع) کی دوستی کے وسیلے سے خدا نے ہمیں دینی تعلیمات عطا کی اور ہماری دنیا کے بگڑے کام سنوار دیے
May my father, mother, and soul be sacrificed for you. Through your leadership Allah has taught us the features of our religion and set right that which had been corrupted of our world.
وَبِمُوالاتِکُمْ تَمَّتِ الْکَلِمَۃُ وَعَظُمَتِ النِّعْمَۃُ وَائْتَلَفَتِ الْفُرْقَۃُ وَ بِمُوالاتِکُمْ تُقْبَلُ الطَّاعَۃُ الْمُفْتَرَضَۃُ
آپ(ع) کی ولایت کی بدولت کلمہ مکمل ہوا نعمتیں بڑھ گئیں اور آپس کی دوریاں مٹ گئیں آپ(ع) کی دوستی کے باعث اطاعت واجبہ قبول ہوتی ہے
Through your leadership the Word has been perfected, the bounty has become great, and the separation has been joined. Through your leadership the obligatory obedience is accepted.
وَلَکُمُ الْمَوَدَّۃُ الْواجِبَۃُ وَالدَّرَجاتُ الرَّفِیعَۃُ وَالْمَقامُ الْمَحْمُودُ وَالْمَکانُ الْمَعْلُومُ عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ
آپ(ع) سے محبت رکھنا واجب ہے خدائے عزو جل کے ہاں آپ کیلئے بلند درجے پسندیدہ مقام اور اونچا مرتبہ ہے
To you belongs the obligatory love, the lofty degrees, the praised station, and the known place with Allah, the All-mighty and All-majestic.
وَالْجاہُ الْعَظِیمُ وَالشَّأْنُ الْکَبِیرُ وَالشَّفاعَۃُ الْمَقْبُولَۃُ رَبَّنا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاکْتُبْنا مَعَ الشَّاھِدِینَ
نیز اس کے حضور آپ(ع) کی بڑی عزت ہے بہت اونچی شان ہے اور آپ(ع) کی شفاعت قبول شدہ ہے اے ہمارے رب ہم ایمان لائے اس پر جو تو نے نازل کیا اور ہم نے رسول کی پیروی کی پس ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ لے
To you belongs the great status, the magnitude of rank, and the accepted intercession. Our Lord, we believe in that which Thou hast sent down and we follow the Messenger; so write us down among the witnesses.
رَبَّنا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنا بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنا وَھَبْ لَna مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ سُبْحانَ رَبِّنا إنْ کانَ وَعْدُ رَبِّنا لَمَفْعُولاً
اے ہمارے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ ہونے دے جب کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہم کو اپنی طرف سے رحمت عطا کر بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے پاک تر ہے ہمارا رب یقینا ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو گا
Our Lord, make not our hearts to deviate after Thou hast guided us and grant us mercy from Thee; surely Thou art the Giver. Glory be to our Lord; surely the promise of our Lord is to be fulfilled.
یَا وَلِیَّ اللهِ إنَّ بَینِی وَبَیْنَ اللهِ عَزَّوَجَلَّ ذُنُوباً لاَ یَأْتِی عَلَیْھَا إلاَّ رِضاکُمْ
اے ولی خدا بے شک میرے اور خدائے عز و جل کے درمیان گناہ حائل ہیں جو آپ(ع) چاہیں تومعاف ہو سکتے ہیں
O Wali of Allah, surely between me and Allah, the All-mighty and All-majestic, are sins that cannot be removed except by your pleasure.
فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَکُمْ عَلَی سِرِّہِ وَاسْتَرْعاکُمْ أَمْرَ خَلْقِہِ وَقَرَنَ طاعَتَکُمْ بِطاعَتِہِ لَمَّا اسْتَوْھَبْتُمْ ذُنُوبِی وَکُنْتُمْ شُفَعائِی
پس واسطہ اس کا جس نے آپ کو اپنا راز داں بنایا اپنی مخلوق کا معاملہ آپکو سونپا آپکی اطاعت اپنی اطاعت کیساتھ واجب قرار دی آپ میرے گناہ معاف کروائیں اور میرے سفارشی بن جائیں
So, by the right of Him who has entrusted you with His secret, made you the guardians of the affair of His creatures, and joined obedience to you with obedience to Him, please ask for the forgiveness of my sins and be my intercessors.
فَإِنِّی لَکُمْ مُطِیعٌ مَنْ أَطاعَکُمْ فَقدْ أَطاعَ اللهَ وَمَنْ عَصَاکُمْ فَقَدْ عَصَی اللهَ وَمَنْ أَحَبَّکُمْ فَقَدْ أَحَبَّ اللهَ وَمَنْ أَبْغَضَکُمْ فَقَدْ أَبْغَضَ اللهَ۔
یقیناً میں آپکا پیرو کارہوں جس نے آپکی پیروی کی تو اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جس نے آپکی نافرمانی کی خدا کی نافرمانی کی جس نے آپ(ع) سے محبت کی تو اس نے خدا سے محبت کی اور جس نے آپ(ع) سے دشمنی کی اس نے خدا سے دشمنی کی
For I am obedient to you. He who obeys you has obeyed Allah, and he who disobeys you has disobeyed Allah. He who loves you has loved Allah, and he who hates you has hated Allah.
اَللّٰھُمَّ إنِّی لَوْ وَجَدْتُ شُفَعاءَ أَقْرَبَ إلَیْکَ مِنْ مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ الْاَخْیارِ الاَئِمَّةِ الاَبْرارِ لَجَعَلْتُھُمْ شُفَعائِی
اے معبود یقیناً جب میں نے ایسے سفارشی پا لیے ہیں جو تیرے مقرب ہیں یعنی حضرت محمد(ص) اور انکے اہلبیتؑ جو نیک اور خوش کردار امام(ع) ہیں ضرور میں نےانہیں اپنے سفارشی بنایا ہے
O Allah, if I could find intercessors nearer to Thee than Muhammad and his Household, the good ones, the righteous Imams, I would have made them my intercessors.
فَبِحَقِّھِمْ الَّذِی ٲوْجَبْتَ لَھُم عَلَیْکَ أَسْأَلُکَ أَنْ تُدْخِلَنِی فِی جُمْلَةِ الْعارِفِینَ بِھِمْ وَبِحَقِّھِمْ
پس انکے حق کے واسطے سے جو تو نے خود پر لازم کرر کھا ہے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں داخل فرما جو انکی اور انکے حق کی معرفت رکھتے ہیں
So, by their right that Thou hast made obligatory upon Thyself, I ask Thee to include me among those who recognize them and their right,
وَفِی زُمْرَةِ الْمَرْحُومِینَ بِشَفاعَتِھِمْ إنَّکَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ وَصَلَّی اللہُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ وَسَلَّمَ تَسْلِیماً کَثِیراً وَحَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ۔
اور مجھے اس گروہ میں رکھ جس پر انکی سفارش سے رحم کیا گیا ہے بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اور خدا محمد(ص) پر اور انکی پاکیزہ آل(ع) پر درود بھیجے اور بہت بہت سلام بھیجے سلام اور کافی ہے ہمارے لیے خدا جو بہترین کارساز ہے۔
and among the group of those who are shown mercy through their intercession. Surely Thou art the most Merciful of the merciful. May Allah send blessings upon Muhammad and his pure Household and send much peace. Allah is sufficient for us and He is the best Guardian.