بِسْمِ اللّهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
In the Name of Allah, the All-beneficent, the All-merciful
سُبْحَانَكَ! مَا أَضْيَقَ ٱلطُّرُقَ عَلَىٰ مَنْ لَمْ تَكُنْ دَلِيلَهُ، وَمَا أَوْضَحَ ٱلْحَقَّ عِنْدَ مَنْ هَدَيْتَهُ سَبِيلَهُ
تو پاک ہے، اس کیلئے راستے کتنے تنگ ہیں جس کا رہبر تو نہ ہو اور اس کے لیے حق کتنا واضح ہے جسے تو راستہ بتائے
Glory be to You! How narrow are the paths for him whom You have not guided! How plain the truth for him whom You have guided on his way!
إِلٰهِي فَٱسْلُكْ بِنَا سُبُلَ ٱلْوُصُولِ إِلَيْكَ، وَسَيِّرْنَا فِي أَقْرَبِ ٱلطُّرُقِ لِلْوُفُودِ عَلَيْكَ
میرے معبود ہمیں اپنی درگاہ تک پہنچانے والے راستوں پر چلا اور ہمیں اپنی طرف لے جانے والے قریب ترین راستوں پر رواں فرما
My God, so make us travel on the roads that arrive at You and set us into motion on the paths nearest to reaching You!
قَرِّبْ عَلَيْنَا ٱلْبَعِيدَ، وَسَهِّلْ عَلَيْنَا ٱلْعَسِيرَ ٱلشَّدِيدَ
جو دور ہے وہ ہمارے قریب لے آ اور جو مشکل اور کٹھن ہے وہ ہمارے لیے آسان فرما دے
Make near for us the far, and make easy for us the hard and difficult!
وَأَلْحِقْنَا بِعِبَادِكَ ٱلَّذِينَ هُمْ بِٱلْبِدَارِ إِلَيْكَ يُسَارِعُونَ، وَبَابَكَ عَلَىٰ ٱلدَّوَامِ يَطْرُقُونَ، وَإِيَّاكَ فِي ٱللَّيلِ وَٱلنَّهَارِ يَعبُدُونَ، وَهُمْ مِنْ هَيْبَتِكَ مُشْفِقُونَ
ہمیں اپنے ان بندوں سے ملحق کر دے جو تیری طرف بڑھنے میں جلدی کرنے والے ہیں اور تیرے دروازہ رحمت کو ہمیشہ کھٹکھٹاتے ہیں، رات دن تیری عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور تیرے دبدبہ سے خائف و ترساں رہتے ہیں
Join us to Your servants, those who hurry to You swiftly, knock constantly at Your door, and worship You by night and by day, while they remain apprehensive in awe of You!
ٱلَّذِينَ صَفَّيْتَ لَهُمُ ٱلْمَشَارِبَ، وَبَلَّغْتَهُمُ ٱلرَّغَائِبَ، وَأَنْجَحْتَ لَهُمُ ٱلْمَطَالِبَ، وَقَضَيْتَ لَهُمْ مِنْ فَضْلِكَ ٱلْمَآرِبَ، وَمَلَأْتَ لَهُمْ ضَمَائِرَهُمْ مِنْ حُبِّكَ، وَرَوَّيتَهُمْ مِنْ صَافِي شِرْبِكَ
وہ وہی ہیں جن کی سیرابی کی جگہوں کو تو نے صاف کیا اور انہیں ان کی چاہتوں تک پہنچایا ہے انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب بنایا اور اپنے کرم سے ان کی حاجات پوری فرمائی ہیں، ان کے دلوں کو اپنی محبت سے لبریز کر دیا ہے اور انہیں شفاف گھاٹ سے سیراب کیا ہے
You have purified their drinking places, taken them to the objects of their desire, granted their requests, accomplished their wishes through Your bounty, filled their minds with Your love, and quenched their thirst with Your pure drink.
فَبِكَ إِلَىٰ لَذِيذِ مُنَاجَاتِكَ وَصَلُوٱ، وَمِنْكَ أَقْصَىٰ مَقَاصِدِهِمْ حَصَّلُوٱ
وہ تجھ سے مناجات کی لذت سے تیری بارگاہ میں پہنچے ہیں اور تجھی سے انہوں نے اپنے تمام مقاصد حاصل کیے ہیں
Through You have they reached the pleasure of whispered prayer to You, and in You have they achieved their furthest goals.
فَيَا مَنْ هُوَ عَلَىٰ ٱلْمُقْبِلِينَ عَلَيْهِ مُقْبِلٌ، وَبِٱلْعَطْفِ عَلَيْهِمْ عَائِدٌ مُفْضِلٌ، وَبِٱلْغَافِلِينَ عَنْ ذِكْرِهِ رَحِيمٌ رَءُوفٌ، وَبِجَذْبِهِمْ إِلَىٰ بَابِهِ وَدُودٌ عَطُوفٌ
پس اے وہ جو اپنی طرف رخ کرنے والوں کی جانب متوجہ ہے اور اپنی مہربانی سے انہیں متواتر نعمت دینے اور بخشنے والا ہے، اور اپنے ذکر سے غفلت کرنے والوں پر نرم اور مہربان ہے اور انہیں اپنے دروازے پر لانے میں پیار کرنے والا مہربان ہے
O He who comes toward those who come toward Him and grants gifts and bestows bounty upon them through tenderness! He is compassionate and clement toward those heedless of His remembrance and loving and tender in drawing them to His door!
أَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَنِي مِنْ أَوْفَرِهِمْ مِنْكَ حَظّاً، وَأَعْلاهُمْ عِنْدَكَ مَنْزِلاً، وَأَجْزَلِهِمْ مِنْ وُدِّكَ قِسْماً، وَأَفْضَلِهِمْ فِي مَعْرِفَتِكَ نَصِيباً
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تیرے ہاں زیادہ حصہ رکھتے ہیں اور تیرے حضور ان کا مقام بلند ہے اور انہوں نے تیری رحمت کا زیادہ حصہ پایا ہے اور وہ تیری معرفت میں سے بہت زیادہ حصہ لے چکے ہیں
I ask You to place me among those of them who have the fullest share from You, the highest station with You, the most plentiful portion of Your love, and the most excellent allotment of Your knowledge,
فَقَدِ ٱنْقَطَعَتْ إِلَيْكَ هِمَّتِي، وَٱنْصَرَفَتْ نَحْوَكَ رَغْبَتِي، فَأَنْتَ لاَ غَيْرُكَ مُرَادِي، وَلَكَ لاَ لِسِوَاكَ سَهَرِي وَسُهَادِي
پس میری ہمت تجھ تک آ کر قطع ہو گئی ہے اور میں نے اپنی چاہت تیری طرف پھیر دی ہے، تو ہی ہے کہ تیرے سوا میرا کوئی مطلوب نہیں، میری نیند اور بیداری تیرے ہی لیے ہے کسی اور کے لیے نہیں
for my aspiration has been cut off from everything but You and my desire has turned toward You alone. You are my object, none other; to You alone belongs my waking and my sleeplessness.
وَلِقَاؤُكَ قُرَّةُ عَيْنِي، وَوَصْلُكَ مُنَىٰ نَفْسِي، وَإِلَيْكَ شَوْقِي، وَفِي مَحَبَّتِكَ وَلَهِي، وَإِلَىٰ هَوَاكَ صَبَابَتِي، وَرِضَاكَ بُغْيَتِي، وَرُؤْيَتُكَ حَاجَتِي، وَجِوَارُكَ طَلِبَتِي، وَقُرْبُكَ غايَةُ سُؤْلِي
تیری ملاقات میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور تجھ سے ملنا میری دلی آرزو ہے، مجھے تیرا ہی شوق ہے اور تیری ہی محبت کا جنون ہے، تیری چاہت میرا عشق ہے اور تیری رضا میرا مقصود ہے، تیرا نظارہ ہی میری ضرورت ہے تیرا ساتھ میری طلب ہے اور تیرا قرب میری انتہائی خواہش ہے
Meeting You is the gladness of my eye, and joining You is the wish of my soul. Toward You is my yearning, in love for You my passionate longing, in inclining toward You my fervent craving. Your good pleasure is the aim I seek, vision of You my need, Your neighborhood my request, and nearness to You is the utmost object of my asking.
وَفِي مُناجَاتِكَ رَوْحِي وَرَاحَتِي، وَعِنْدَكَ دَوَاءُ عِلَّتِي، وَشِفَاءُ غُلَّتِي، وَبَرْدُ لَوْعَتِي، وَكَشْفُ كُرْبَتِي
اور تجھ سے راز و نیاز میں میری خوشی و مسرت ہے، تو ہی میری بیماری و علت کی دوا، میرے سوز جگر کی شفا ہے، سوزِ دل کی ٹھنڈک ہے اور میری سختی کا دور ہونا ہے
In whispered prayer to You, I find my repose and my ease. With You lies the remedy of my illness, the cure for my burning thirst, the coolness of my ardor, the removal of my distress.
فَكُنْ أَنِيسِي فِي وَحْشَتِي، وَمُقِيلَ عَثْرَتِي، وَغَافِرَ زَلَّتِي، وَقَابِلَ تَوْبَتِي، وَمُجِيبَ دَعْوَتِي، وَوَلِيَّ عِصْمَتِي، وَمُغْنِيَ فَاقَتِي
پس تو میری تنہائی کا ساتھی بن جا، میری خطاؤں کو معاف کرنے والا، میری کوتاہیوں کو بخشنے والا، میری توبہ قبول کرنے والا، میری دعا قبول کرنے والا، میری نگہداری کا ذمہ دار اور کمی کو پورا کرنے والا بن جا
Be my intimate in my loneliness, the releaser of my stumble, the forgiver of my slip, the accepter of my repentance, the responder to my supplication, the patron of preserving me from sin, the one who frees me from my neediness
وَلاَ تَقْطَعْنِي عَنْكَ، وَلاَ تُبْعِدْنِي مِنْكَ، يَا نَعِيمِي وَجَنَّتِي، وَيَا دُنْيَايَ وَآخِرَتِي، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
مجھے خود سے الگ نہ فرما اور نہ خود سے دور ہٹا، اے میرے لیے نعمت، اے میری جنت، اے میری دنیا و آخرت، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
and cut me not off from You, and let me not be far from You! O my Bliss and my Garden! O my This World and my Hereafter! O Most Merciful of the merciful!