دعائے عہد کی فضیلت
امام جعفر صادقؑ سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص چالیس روز تک ہر صبح اس دعا کو پڑھے تو وہ امام ﴿عج﴾ کے مدد گاروں میں سے ہو گا اور اگر وہ امام(ع) کے ظہور سے پہلے فوت ہو جائے تو خداوند کریم اسے قبر سے اٹھائے گا تاکہ وہ امام کے ہمراہ ہو جائے۔
دعائے عہد — Dua-e-Ahad
اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ وَرَبَّ الْکُرْسِیِّ الرَّفِیعِ وَرَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ وَمُنْزِلَ التَّوْراةِ وَالْاِنْجِیلِ وَالزَّبُورِ
اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار اے بلند کرسی کے پرودگار اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار اور اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے
O Allah the Lord of the Great Light, the Lord of the Elevated Throne, the Lord of the swollen ocean, and the Revealer of the Torah, the Gospel, and the Psalms.
وَرَبَّ الظِّلِّ وَالْحَرُورِ وَمُنْزِلَ الْقُرْآنِ الْعَظِیمِ وَرَبَّ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَالْاَنْبِیاءِ وَالْمُرْسَلِینَ۔
اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے اے مقرب فرشتوں اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار
the Lord of shade and heat, the Revealer of the Great Qur’an, and the Lord of the Archangels, the Prophets, and the Messengers.
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الْکَرِیمِ وَبِنُورِ وَجْھِکَ الْمُنِیرِ وَمُلْکِکَ الْقَدِیمِ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی أَشْرَقَتْ بِہِ السَّمٰوَاتُ وَالْاَرَضُونَ
اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے اے زندہ اے پائندہ تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور سارے زمینیں
O Allah, I beseech You in Your Noble Name, in the Light of Your Luminous Face and Your Eternal Kingdom. O Ever-living! O Self-Subsistent! I beseech You in the name of Your Name with which the heavens and the earth have lit up
وَبِاسْمِکَ الَّذِی یَصْلَحُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالْاَخِرُونَ یَا حَیّاً قَبْلَ کُلِّ حَیٍّ وَیَا حَیّاً بَعْدَ کُلِّ حَیٍّ وَیَا حَیّاً حِینَ لاَ حَیَّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتیٰ وَمُمِیتَ الْاَحْیاءِ یَا حَیُّ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ۔
تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی اے زندہ ہر زندہ سے پہلے اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے اے وہ زندہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
and in Your Name with which the past and the coming generations have become upright! O He Who has been always alive before the existence of all living things! O He Who shall be alive after the extinction of all living things! O He Who has been always alive even when there was nothing else alive! O He Who revives the dead ones and causes the living ones to die! O Ever-living! There is no god save You.
اَللّٰھُمَّ بَلِّغْ مَوْلانَا الْاِمامَ الْھَادِیَ الْمَھْدِیَّ الْقائِمَ بِأَمْرِکَ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْہِ وَعَلَی آبائِہِ الطَّاھِرِینَ عَنْ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ فِی مَشارِقِ الْاَرْضِ وَمَغارِبِھَا سَھْلِھَا وَجَبَھَا وَبَرِّھَا وَبَحْرِھَا
اے معبود ہمارے مولا امام ہادی مہدی کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں میدانوں اور پہاڑوں اور خشکیوں اور سمندروں میں
O Allah, convey to our master Imam al-Mahdi, the guide who is to undertake Your orders, may Allah’s blessings be upon him and upon his immaculate fathers, on behalf of all of the believing men and women in the east and the west of the earth, in its plains, its mountains, its lands, and its seas,
وَعَنِّی وَعَنْ وَالِدَیَّ مِنَ الصَّلَواتِ زِنَةَ عَرْشِ اللهِ وَمِدادَ کَلِماتِہِ وَمَا أَحْصاہُ عِلْمُہُ وَأَحاطَ بِہِ کِتابُہُ۔
میری طرف سے میرے والدین کی طرف سے بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو عرش اور اسکے کلمات کی روشنائی کے اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں
and on my behalf and on my parents’ behalf, such blessings that are as weighty as Allah’s Throne, as much as the ink of His Words, and as many as His knowledge has counted and His Book has encompassed.
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُجَدِّدُ لَہُ فِی صَبِیحَةِ یَوْمِی ھَذَا وَمَا عِشْتُ مِنْ أَیَّامِی عَھْداً وَعَقْداً وَبَیْعَةً لَہُ فِی عُنُقِی لاَ أَحُولُ عَنْہ وَلاَ أَزُولُ أَبَداً
اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے نہ اس سے مکروں گانہ کبھی ترک کروں گا
O Allah, I renew for him in the morning of this day and all the days of my life the covenant, the bond, and the allegiance to him that is on my neck, from which I shall never turn away and which I shall never withdraw.
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ أَنْصارِہِ وَأَعْوانِہِ وَالذَّابِّینَ عَنْہُ والْمُسارِعِینَ إلَیْہِ فِی قَضاءِ حَوَائِجِہِ وَالْمُمْتَثِلِینَ لاَِوامِرِہِ وَالْمُحامِینَ عَنْہُ وَالسَّابِقِینَ إلی إرادَتِہِ وَالْمُسْتَشْھَدِینَ بَیْنَ یَدَیْہِ۔
اے معبود مجھے ان کے مدد گاروں ان کے ساتھیوں اور ان کا دفاع کرنے والوں قرار دے میں حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں انکے احکام پر عمل کرنے والوں انکی طرف سے دعوت دینے والوں انکے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں اور انکے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے
O Allah, (please) include me among his supporters, his aides, his defenders, those who hurry to carry out his needs, those who obey his orders, those who protect him, those who compete with each other to fulfill his will, and those who will be martyred in his presence.
اَللّٰھُمَّ إنْ حالَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ الْمَوْتُ الَّذِی جَعَلْتَہُ عَلَی عِبادِکَ حَتْماً مَقْضِیّاً فَأَخْرِجْنِی مِنْ قَبْرِی مُؤْتَزِراً کَفَنِی شاھِراً سَیْفِی مُجَرِّداً قَناتِی مُلَبِّیاً دَعْوَةَ الدَّاعِی فِی الْحاضِرِ وَالْبادِی
اے معبود اگر میرے اور میرے امام(ع) کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو میری تلوار بے نیام ہو میرا نیزہ بلند ہو داعی حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گاؤں میں
O Allah, if death, which You have made an inevitable decree for Your servants, stands between me and him, then (please) take me out of my grave wrapped in my shroud, unsheathing my sword, baring my spear, and responding to the call of the Caller in the cities and in the deserts.
اَللّٰھُمَّ أَرِنِی الطَّلْعَةَ الرَّشِیدَةَ وَالْغُرَّةَ الْحَمِیدَةَ وَاکْحَُلْ ناظِرِی بِنَظْرَةٍ مِنِّی إلَیْہِ وَعَجِّلْ فَرَجَہُ وَسَھِّلْ مَخْرَجَہُ وَأَوْسِعْ مَنْھَجَہُ وَاسْلُکْ بِی مَحَجَّتَہُ وَأَنْفِذْ أَمْرَہُ وَاشْدُدْ أَزْرَہُ۔
اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا آپ کی درخشاں پیشانی دکھا ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا ان کی کشائش میں جلدی فرما ان کے ظہور کو آسان بنا ان کا راستہ وسیع کر دے اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا ان کا حکم جاری فرما ان کی قوت کو بڑھا
O Allah, (please) show me the rightly guided face and the most praised forehead, and please enlighten my eyes by letting me have a look at him. (Please) hasten his relief, make his reappearance easy, widen his path, and lead me to follow his way. (Please) execute his orders and support his strength.
وَاعْمُرِ اَللّٰھُمَّ بِہِ بِلادَکَ وَأَحْیِ بِہِ عِبادَکَ فَإنَّکَ قُلْتَ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ ظَھَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ أَیْدِی النَّاسِ فَأَظْھِرِ اَللّٰھُمَّ لَنا وَلِیَّکَ وَابْنَ بِنْتِ نَبِیِّکَ الْمُسَمَّیٰ بِاسْمِ رَسُولِکَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہِ حَتَّی لاَ یَظْفَرَ بِشَیْئٍ مِنَ الْباطِلِ إلاَّ مَزَّقَہُ وَیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُحَقِّقَہُ۔
اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر اور اپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولی(ع) اور اپنے نبی (ص) کی دختر ﴿س﴾ کے فرزند کا جن کا نام تیرے رسول کے نام پر ہے یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں
O Allah, inhabit Your lands through him and revive Your servants through him, for You have said, and Your word is the truth: “Mischief has appeared in the land and the sea because of what the hands of men have wrought.” So, O Allah, (please) show us Your friend and the son of Your Prophet’s daughter, who is named after Your Messenger, so that he shall destroy any wrong he encounters and shall confirm and manifest the truth.
وَاجْعَلْہُ اَللّٰھُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبادِکَ وَناصِراً لِمَنْ لاَ یَجِدُ لَہُ nاصِراً غَیْرَکَ وَمُجَدِّداً لِمَا عُطِّلَ مِنْ أَحْکامِ کِتابِکَ وَمُشَیِّداً لِمَا وَرَدَ مِنْ أَعْلامِ دِینِکَ وَسُنَنِ نَبِیِّکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وآلِہِ وَاجْعَلْہُ اَللّٰھُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَہُ مِنْ بَأْسِ الْمُعْتَدِینَ۔
اے معبود قرار دے انکو اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مدد گار نہیں بنا ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بھلا دیئے گئے ان کو اپنے دین کے خاص احکام اور اپنے نبی (ص) کے طریقوں کو راسخ کرنے والے بنا ان پر اور انکی آل(ع) پر خدا کی رحمت ہو اور اے معبود انہیں ان لوگوں میں رکھ جن کو تو نے ظالموں کے حملے سے بچایا
O Allah, (please) make him a refuge for Your oppressed servants, a supporter for those who cannot find any supporter other than You, a renewer of the laws of Your Book that have been suspended, and a builder of the signs of Your religion and the traditions of Your Prophet, peace be upon him and his Household. O Allah, (please) include him among those whom You protect from the assault of the transgressors.
اَللّٰھُمَّ وَسُرَّ نَبِیَّکَ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وآلِہِ بِرُؤْیَتِہِ وَمَنْ تَبِعَہُ عَلَی دَعْوَتِہِ وَارْحَمِ اسْتِکانَتَنا بَعْدَہُ اللَّھُمَّ اکْشِفْ ھذہ الْغُمَّةَ عَنْ ھذہ الْاَُمَّةِ بِحُضُورِہ وَ عَجِّلْ لَنا ظھورہ إنَّھُمْ یَرَوْنَہُ بَعِیداً وَنَرَاہ قَرِیباً بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمد کو ان کے دیدار سے اور جنہوں نے ان کی دعوت میں انکا ساتھ دیا اور ان کے بعد ہماری حالت زار پر رحم فرما اے معبود ان کے ظہور سے امت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کر دے اور ہمارے لیے جلد انکا ظہور فرما کہ لوگ انکو دور اور ہم انہیں نزدیک سمجھتے ہیں تیری رحمت کاواسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
O Allah, (please) delight Your Prophet Muhammad, peace be upon him and his Household, by letting him see him and see those who follow him in his call. (Please) have mercy on our humiliation after him. O Allah, (please) relieve this nation from this grief by his presence and hasten his reappearance for us. Surely, they think it to be far off, and we see it nigh. By Your mercy, O the most Merciful of all those who show mercy!
الْعَجَلَ الْعَجَلَ یَامَوْلایَ یَا صاحِبَ الزَّمانِ
جلد آئیے جلد آئیے اے میرے آقا اے زمانہ حاضر کے امام(ع)